پاکستان کے مستقل مندوب نے فوری طورپر بے گھر فلسطینیوں کی وطن واپسی کی ضرورت پر زوردیا


پاکستان نے غزہ میں فوری مستقل اور برقراررہنے والی جنگ بندی پر زوردیا ہے تاکہ جنگ زدہ علاقے میں جارحانہ حملوں کی روک تھام کی راہ ہموار ہوسکے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے غیررسمی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عالمی ادارے میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے پورے غزہ پروحشیانہ اسرائیلی حملوں سے متاثرہ شہریوں کیلئے بلاتعطل اورکافی بنیادی اشیاء اورخدمات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ۔
منیراکرم نے فلسطینی شہری آبادی کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق فوری طورپر ایک طریقہ کارمرتب کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔
انہوں نے کہاکہ ہم فلسطینی شہری آبادی کی جبری نقل مکانی اور غزہ سے غیرقانونی انخلاء اور ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔
پاکستان کے مستقل مندوب نے فوری طورپر بے گھر فلسطینیوں کی وطن واپسی کی ضرورت پر زوردیا۔
انہوں نے کہاکہ فلسطینی عوام کے خلاف مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث افراد کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔

اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 25 مسافر زخمی
- 10 گھنٹے قبل

عدالتی نظام جانبدار ہو چکا ہے ،5 اگست سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ، سلمان اکرم راجہ
- 13 گھنٹے قبل

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کی برطرفی کا حکم معطل
- 14 گھنٹے قبل

اپوزیشن کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، آل پارٹیز کانفرنس
- 12 گھنٹے قبل

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کے لیے درخواست دے دی ، علیمہ خان
- 12 گھنٹے قبل

سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت سامنے آگئی
- 14 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

سلیمان و قاسم کی پاکستان آمد، طلال چوہدری نے شہریت سے متعلق وضاحت مانگ لی
- 8 گھنٹے قبل

راولپنڈی : بیٹی سمیت سیلابی ریلے میں بہنے والے کرنل (ر)کی گاڑی برآمد، بیٹی کی تلاش تاحال جاری
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری
- 8 گھنٹے قبل

جماعت اسلامی اور حکومت کے مذاکرات کامیاب، لانگ مارچ ختم
- 10 گھنٹے قبل

9 مئی کے واقعات کی ہم پہلے ہی مذمت کر چکے ہیں، یہ واقعہ پیش نہیں آنا چاہیے تھا ، بیرسٹر گوہر
- 9 گھنٹے قبل