جی این این سوشل

پاکستان

نگران حکومت فری اینڈ فئیر الیکشن کا انعقاد یقینی بنائے گی ،انوارلحق کاکڑ

نگران وزیر اعظم نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات کے دوران نگران حکومت مکمل طورپر غیرجانبدار رہے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نگران حکومت فری اینڈ فئیر الیکشن کا انعقاد یقینی بنائے گی ،انوارلحق کاکڑ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نگران حکومت آزادانہ ، منصفانہ اورشفاف انداز میں انتخابات کے انعقاد پر توجہ دے رہی ہے ۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات کے دوران نگران حکومت مکمل طورپر غیرجانبدار رہے گی ۔

ایک سوال کے جواب میں انوارالحق کاکڑ نے اس امر پر اطمینان کااظہار کیا کہ اب ملکی معیشت مستحکم ہوگئی ہے ۔

غزہ اور مغربی کنارے کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم نے کہاکہ فلسطین میں جنگ بندی یقینی بنانے کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کے حالیہ ہنگامی اجلاس میں اجتماعی دانش کے ساتھ ایک متفقہ مضبوط پیغام دیاگیا ہے امید ہے کہ اس پر جلد عملدرآمد ہوگا ۔

غیرقانونی طورپر مقیم افغانوں کی ان کے ملک واپسی سے متعلق ایک سوال پروزیراعظم نے واضح کیاکہ اس معاملے پر کوئی بیرونی دبائو نہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے ملک میں رہنے کیلئے افغان باشندوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی تاہم انھیں باقاعدہ قانونی دستاویزات کیلئے خود کو رجسٹرڈکرانا ہوگا۔

پاکستان

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی ملاقات

وفد نے وزیرِ اعظم کو معیشت کی ترقی کیلئے تجاویز اور ملکی معاشی مراکز بالخصوص کراچی کے لوگوں کی خوشحالی کیلئے تجاویز پیش کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے  وفد  کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چئیرمین، وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی کی زیر قیادت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی ملاقات ہوئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق وفد نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں معاشی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آنے پر وزیرِاعظم کو خراج تحسین پیش کیا ۔ 

وفد نے وزیرِ اعظم کی کاروبار دوست پالیسیوں اور برآمدی صنعت کی ترقی کیلئے اقدامات کی بھی تعریف کی ۔ 

وفد نے وزیرِ اعظم کو معیشت کی ترقی کیلئے تجاویز اور ملکی معاشی مراکز بالخصوص کراچی کے لوگوں کی خوشحالی کیلئے تجاویز پیش کیں ۔ 

وفد میں اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستار ، مصطفیٰ کمال، اور سید امین الحق شامل تھے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، حکومت کی انتہائی اہم اتحادی جماعت ہے، اتحادی جماعتوں کے تعاون سے ملکی ترقی کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی ملک کا اہم ترین شہر اور ملک کی معیشیت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، کراچی کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ 

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور مشیرِ وزیراعظم برائے سیاسی امور و بین الصوبائی روابط رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں 43 فیصد شعبے ایک فیصد سے بھی کم ٹیکس دیتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

تنخواہ دار طبقہ جی ڈی پی میں اپنا حصے سے زیادہ ادا کر رہا ہے، محمد اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں 43 فیصد شعبے ایک فیصد سے بھی کم ٹیکس دیتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک میں 43 فیصد شعبے ایک فیصد سے بھی کم ٹیکس دیتے ہیں، تنخواہ دار طبقہ جی ڈی پی میں اپنا حصے سے زیادہ ادا کر رہا ہے، یہ ملک کب تک ایسے چلتا رہے گا؟

وزیر خزانہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے، مہنگائی میں کمی آئی ہے اور مہنگائی کی سطح 9.6 فیصد کی سطح پر آگئی ہے، ہماری کرنسی مستحکم ہورہی ہے، پالیسی ریٹ میں بھی بتدریج کمی آرہی ہے، ہماری معیشت درست سمت میں آچکی ہے۔ کم ٹیکس دینے والوں سے گزارش ہے کہ ملک کا بوجھ سنبھالیں، تنخواہ دار طبقہ جی ڈی پی میں اپنا حصے سے زیادہ دے رہا ہے، یہ ملک کب تک ایسے چلتا رہے گا؟ ملک خیرات پر نہیں چلتے اس کی ترقی کے لیے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر افراط زر کی شرح میں کمی لاکر اسے سنگل ڈیجٹ پر لائے ہیں جس پر یہ مبارک باد کے مستحق ہیں، ریٹنگ ایجنسیز فچ اور موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ کو بہتر کرنا اس امر کی غمازی ہے کہ معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور جو چیزیں درست سمت میں جا رہی ہیں انہیں اپنانا چاہیے۔ ڈسٹری بیوٹرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز ملک کی معیشت میں اپنا حصہ شامل کریں ہم سے جو ہوسکا ان کے لیے کریں گے، آپ ہمیں مشورہ دیں آپ کے مشوروں کا جائزہ لے کر ان پر عمل درآمد بھی کیا جائے گا۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کا ٹیکس وصولیوں کا ہدف ڈیجیٹلائزیشن اور انفورسمنٹ سے پورا کریں گے، اس وقت ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں جب کہ تاجروں کو ہر سہولت دیں گے اور ان کے جائز مطالبات مانیں گے مگر تاجروں پر عائد ٹیکس واپس لینے کا مطلب ہےکہ ٹیکس تنخواہ دار اور مینوفیکچرنگ سیکٹر سے لیا جائے، ایسا نہیں ہوسکتا، سوسائٹی کے ہر شعبے کو ٹیکس اداکرنا ہوگا کیونکہ اس کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، 24 گھنٹوں  کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید

غزہ میں  7اکتوبر 2023سے جاری اسرائیلی بربریت سےاب تک  40 ہزار 819 فلسطینی شہید،94ہزار 291 افراد زخمی ہوچکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، 24 گھنٹوں  کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید

صیہونی افواج کے غزہ سمیت مغربی کنارے میں حملے جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید جبکہ 67 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملہ سے روٹی خریدنے والے 8فلسطینی شہید ہوگئے، وسطی غزہ میں اسرائیلی گولہ باری سے ایک   فلسطینی شہید، متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مغربی کنارے میں کارروائیاں جاری ہیں، طولکرم پناہ گزین کیمپ کا دوبارہ محاصرہ کر کے تمام داخلی راستے بند کر دیئے گئے، مقبوضہ علاقے میں ڈرون حملے میں 14 سالہ فلسطینی لڑکا شہید ہوگیا,اسرائیلی فورسز نے بلڈوزرزسے شہری انفرا اسٹرکچر اور نجی املاک کو تباہ کر دیا ۔ 

یاد رہےغزہ میں  7اکتوبر 2023سے جاری اسرائیلی بربریت سےاب تک  40 ہزار 819 فلسطینی شہید،94ہزار 291 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll