جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان مالدیپ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بڑھانے کا اعادہ کرتا ہے ،مرتضی سولنگی

مرتضیٰ سولنگی نے کہا سارک رکن ملک کے طور پر پاکستان مالدیپ کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان مالدیپ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بڑھانے کا اعادہ کرتا ہے ،مرتضی سولنگی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے علاقائی تعاون کے فروغ کیلئے مالدیپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے آج(ہفتہ) کو مالدیپ میں مالدیپ کے نئے منتخب صدر محمد معیزو سے ملاقات میں کہا پاکستان مالدیپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک گہرے برادرانہ رشتے میں منسلک ہیں۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا سارک رکن ملک کے طور پر پاکستان مالدیپ کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے۔

وزیر اطلاعات نے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور پاکستان کے عوام کی طرف سے محمد معیزو کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

ملاقات میں پاک مالدیپ تعلقات، اقتصادی تعاون اور مالدیپ کے لئے سفیر کی تعیناتی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نگران وزیر اطلاعات نے صدر معیزو کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

موسم

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش،نشیبی علاقے زیر آب

کئی شہروں میں فیڈرز ٹرپ ہونے کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش،نشیبی علاقے زیر آب

لاہور : لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے ہونے والی شدید بارشوں نے معمول کی زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔ لاہور، فیصل آباد، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور سرگودھا سمیت کئی شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں جبکہ کئی شہروں میں فیڈرز ٹرپ ہونے کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں مسلم ٹاؤن، کلمہ چوک، جوہر ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں شدید بارش ہوئی جس کے نتیجے میں سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ نشتر ٹاؤن میں سب سے زیادہ 201 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وزیراعلی ٰ پنجاب کی ہدایت پر ایم ڈی واسا نے کمشنر لاہور کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے نشیبی علاقوں کو فوری کلیئر کرنے کی ہدایت کی۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شدید بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں، صورتحال 24 گھنٹے مانیٹر کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں سندھ کے مختلف شہروں میں آج اور کل بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں آئندہ 2 روز میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ گلیات، ملاکنڈ اور میر پور آزاد کشمیر میں بھی شدید بارش ہو رہی ہے۔قلات اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال ہے۔

ژوب کی تحصیل کاکڑ خراسان میں2 بچے برساتی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہو گئے، بلوچستان میں مون سون بارشوں میں اموات کی تعداد34 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں میں2 خواتین اور19 بچے بھی شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

ہانیہ عامر کی مقبولیت میں اضافہ‘ بھارتی صحافی کا انٹرویو لینے کی خواہش

’’آپ کے ساتھ انٹرویو کرنا ہے، برائے مہربانی بتائیں کہ کس طرح یہ ممکن ہوسکتا ہے‘‘، فریدون شہریار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہانیہ عامر کی مقبولیت میں اضافہ‘ بھارتی صحافی کا انٹرویو لینے کی خواہش

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ حال ہی میں بھارت کے معروف انٹرنیٹ پرسنیلٹی اور صحافی فریدون شہریار نے ہانیہ عامر کا انٹرویو لینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

فریدون شہریار جو متعدد بالی ووڈ سپر اسٹارز کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔ انہوں نے ہانیہ کے حالیہ ڈرامے میں ان کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا،’’آپ کے ساتھ انٹرویو کرنا ہے، برائے مہربانی بتائیں کہ کس طرح یہ ممکن ہوسکتا ہے‘‘۔

فریدون کے اس کمنٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور ہانیہ عامر کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مداحوں نے ہانیہ عامر کو فوری طور پر فریدون کے انٹرویو کے لیے رضامند ہونے کا مشورہ دے دیا۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ہانیہ عامر کی مقبولیت بھارت میں دیکھنے میں آئی ہے۔ ان کی انسٹاگرام پروفائل پر موجود تصاویر پر بھی متعدد بھارتی مداحوں کے تبصرے پائے جاتے ہیں جو ہانیہ کے کام کو سراہتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

شکاگو :ریلوے اسٹیشن پر نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ، 4 مسافرہلاک

تین افراد کو موقع پر ہی مردہ قرار دیا گیا جبکہ چوتھے شخص نے ہسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شکاگو :ریلوے اسٹیشن پر نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ، 4 مسافرہلاک

شکاگو : امریکی ریاست شکاگو میں ایک ریلوے اسٹیشن پر نامعلوم حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 4 مسافروں کو ہلاک کر دیا۔ 

یہ واقعہ فار ایسٹ پارک بلیو لائن اسٹیشن پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے وقت چاروں مسافر سو رہے تھے۔ تین افراد کو موقع پر ہی مردہ قرار دیا گیا جبکہ چوتھے شخص نے ہسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ دیا۔ 

پولیس حکام نے سکیورٹی فوٹیج کا جائزہ لینے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال متاثرین کی شناخت ممکن نہیں ہو پائی ہے۔ تاہم بعد ازاں ایک مشتبہ شخص کو ٹرین پر ہونے والی فائرنگ کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

فاریسٹ پارک کے ڈپٹی چیف کرس چن نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ایک ہتھیار برآمد کیا گیا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll