اینٹوں کے بھٹہ جات کے خلاف بھی 176 انسپکشن کی گئیں 43 بھٹہ جات کو زگ زیگ کے ایس او پیز کی خلات ورزی پر 68لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا


نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اورسیکرٹری ماحولیات پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں گوجرانوالہ میں کمشنرگوجرانوالہ ڈوثرن نوید حیدرشیرازی اورڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی سموگ،آلودگی کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤنزجاری ہیں ۔
جس کے مطابق ضلع بھر میں تمام متعلقہ محکموں محکمہ تحفظ ماحولیات،ٹریفک پولیس،ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی،زراعت،ریونیو،میونسپل اداروں نے تمام محرکات کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپناتے ہوئے عدالتی و حکومتی احکامات پر سختی سے عمل درآمد کیا اور یکم اکتوبر سے 15نومبر تک سموگ کا باعث بننے والے عوامل کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں ۔ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے بتایا کہ آلودگی کی روک تھام کے سلسلہ میں جاری مہم کے دوران ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات کے سپیشل اسکواڈ نے آلودگی پھیلانے والوں کیخلاف دن رات آلودگی پھیلانے والے کارخانوں اور بھٹوں کے خلاف 365 چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 234 خلاف ورزیاں پائیں جس پر 186 فیکٹریوں کو سیل کیاگیا اور 13ایف آئی آرز مختلف فیکٹری مالکان کے خلاف درج کروائی گئیں جبکہ 33بھٹیوں کو مسمارکیا گیا اور 63کو نوٹسسز جاری کئے گئے اس طرح مجموعی طور پر 68لاکھ 20بزار روپے سموگ رولز کے تحت جرمانہ بھی عائد کیاگیا ہے۔
اس کے علاوہ اینٹوں کے بھٹہ جات کے خلاف بھی 176 انسپکشن کی گئیں 43 بھٹہ جات کو زگ زیگ کے ایس او پیز کی خلات ورزی پر 68لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا 8مالکان کے خلاف ایف آئی آرز درج کرائی گئیں جبکہ 18 بھٹوں کوسیل کیاگیا۔ علاوہ ازیں آلودہ دھواں چھوڑتے والی 5ہزار 437 گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کی گئیں۔ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اسی دوران 519چھاپے مارے،179گاڑیوں گاڑیوں کے چالان کئے 23 گاڑیاں بند کی گئیں اور ایک لاکھ 70 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ فیاض احمد موہل نے کہا کہ آلودگی کی روک تھام اورسموگ کا باعث بننے والے عوامل کے خلاف بھرپور کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں جس کے نتیجے میں گوجرانوالہ میں ایئر کوالٹی انڈکشن میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ 15 ستمبر سے 16نومبر تک فصلوں کی باقیات جلانے پر 7لاکھ 35 ہزار جرمانہ کیا گیا 2 مقدمات درج کروائے گئ۔

تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا،پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سابق صدر ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل
- 3 hours ago

سابق صوبائی وزیر اورسینئر سیاستدان حبیب الرحمان تنولی انتقال کر گئے
- 4 hours ago

گھوٹکی: ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی گھر سے لاش برآمد
- 13 minutes ago
مہنگاسونا ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 hours ago

پاک بھارت تجارتی کشیدگی: افغان برآمدات کے لیے واہگہ بارڈر بند
- 4 hours ago

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجک چیف آف جنرل اسٹاف کی جی ایچ کیو میں ملاقات
- 3 hours ago

محکمہ موسمیات کی 28 سے 31 جولائی تک ملک کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
- 27 minutes ago

ڈھاکہ: سابق بنگلہ دیشی چیف جسٹس قتل کے مقدمے میں گرفتار
- 2 hours ago

بابوسرٹاپ:کلاؤڈ برسٹ میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی، 10 سے 12 افراد تاحال لاپتہ
- 2 hours ago

اسحاق ڈارکی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات،دہشتگردی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال
- 36 minutes ago

بطور چیف جسٹس آزاد،غیر جانبدار اور ایماندار جوڈیشل افسران کے ساتھ کھڑا ہوں، یحییٰ آفریدی
- 2 hours ago

صدر مملکت کی سعودی سفیرسے ملاقات، تجارت، معیشت، اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 22 minutes ago