Advertisement

ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 76 مریض انتقال کر گئے

اسلام آباد : کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران ہر گزرتے دن کے ساتھ اموات اور کیسز کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے ، ملک میں وبا سے 76 افراد انتقال کر گئے جبکہ 2379 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 17th 2021, 2:11 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق ملک  میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 76 افراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار467ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ73ہزار 220ہو گئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 5.06فیصد رہی۔

پنجاب

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ25ہزار 662ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 9ہزار 367 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  2 لاکھ 98ہزار 078ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 794 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 26ہزار787ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 3697افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 23ہزار831کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 264مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد79 ہزار123جبکہ اموات کی تعداد731تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 418افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 107افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 18 ہزار231ہوچکی ہے جبکہ 514افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ  24گھنٹوں میں  5288افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 7لاکھ 88 ہزار768مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

Advertisement
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

  • 2 دن قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب

گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب

  • 9 گھنٹے قبل
ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

  • 2 دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

  • ایک دن قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

  • ایک دن قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد

ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد

  • 9 گھنٹے قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

  • ایک دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران  جنگی طیارہ گرکر تباہ

ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ

  • ایک دن قبل
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

  • 2 دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

  • ایک دن قبل
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

  • ایک دن قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی

بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی

  • 9 گھنٹے قبل
Advertisement