لاہور: پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن آرڈرز کی تفصیلات جاری کردیں گئی، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن 30 مئی تک نافذ العمل رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق کیبنٹ کمیٹی برائے کورونا کی سفارشات کے مطابق پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن آرڈرز کی تفصیلات جاری کردیں گئی،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن 30 مئی تک نافذ العمل رہے گا۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق تمام مارکیٹس کے کاروباری اوقات رات 8 بجے تک ہوں گے اور تمام میڈیکل سروسز، فارمیسیز, ویکسینیشن سنٹرز،پیٹرول پمپ،تندور،ڈیری شاپس، فوڈڈلیوری سروس اینڈ ای کامرس کی 24 گھنٹے اجازت ہو گی۔کورئیر اینڈپوسٹل سروسز،بجلی، گیس، انٹرنیٹ، سیلولر کمپنیز،کال سینٹرز اورمیڈیا ہاوسز 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت ہو گی۔
سیکرٹری ہیلتھ کئیر کے مطابق تمام انڈور اور آوٹ ڈور ریسٹورنٹس پر مکمل پابندی عائد ہو گی صرف ٹیک اویز کی اجازت ہو گی۔ وہ اضلاع جن میں کورونا پازٹیوٹی کی شرح ٪8 سے زیادہ ہےوہاں انڈور اور آوٹ ڈور شادی کی تقریبات اور مزارات پرمکمل پابندی عائد ہوگی۔ ان اضلاع میں بہاولپور،بہاولنگر، بھکر، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ ،جھنگ، قصور،خانیوال، لاہور،لیہ، میانوالی شامل ہیں اور مظفرگڑھ ،اوکاڑہ، پاکپتن, راجن پور،راولپنڈی، رحیم یار خان،سرگودھا اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے بھی شامل ہیں ۔
سیکرٹری ہیلتھ کئیر کے مطابق صوبہ بھر میں تمام تفریحی پارکس پر مکمل پابندی ہو گی ، جاگنگ ٹریکس کھلے رہیں گے۔تمام سرکاری اور نجی دفاتر کو ٪50 سٹاف کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہو گی۔ تمام سینما ہالز اور تھیٹر بدستور بند رہیں گے۔ ہر قسم کے سپورٹس،ثقافتی تہواراور اجتماعات پر مکمل پابندی عائدہو گی۔ تمام بین الصوبائی، شہروں کے اندر اور شہروں کے درمیان چلنے والی ٹرانسپورٹ کو٪50 گنجائش کے ساتھ چلنے کی اجازت ہو گی ۔صعنت اور زراعت کے شعبے کو استشنا حاصل ہو گا۔

ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 57 رنز پر ڈھیر کر دیا
- 4 hours ago

لاس اینجلس میں امریکی ریپر ڈیوڈ انتھونی برک کی گاڑی سے مسخ شدہ لاش برآمد
- 4 hours ago

ملتان میں سیلاب کی شدت برقرار، شہر کو بچانے کے لیے اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ
- 3 hours ago

ماڈل ٹاؤن میں خاوند نے اپنی بیوی کے 3 کروڑ کے طلائی زیورات چوری کر لیے، ملزم گرفتار
- 8 hours ago

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ کو توہینِ عدالت کیس میں 15 ستمبر کو طلب کر لیا
- 8 hours ago

محسن نقوی سے مصافحہ، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو تنقید کی زد میں
- 8 hours ago

یمن پر اسرائیلی فضائی حملے، 9 افراد شہید، 118 زخمی
- an hour ago

اداکارہ حمیرا اصغرکی فائنل میڈیکولیگل رپورٹ تیار، موت پر مزید شکوک و شبہات
- 4 hours ago

پاکستان، قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے متحرک
- 3 hours ago

سیلاب سے معیشت کو دھچکا، شرح سود 9 فیصد پر لانے کی تجویز
- 5 hours ago

ٹرمپ نے تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کیلئے بھارت سے مذاکرات کا اعلان کر دیا
- 4 hours ago

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے ریسکیو کیلئے جدید ایئر لفٹ ڈرون سروس متعارف کرا دی
- 7 hours ago