طالبات نے ایس ایس جی کمانڈوز کے نظم و ضبط، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو سراہا۔طالبات نے پیرا ٹریننگ سکول کے دورے کو معلوماتی، متاثرکن اور یادگار قرار دیا


پشاور:خیبرپختونخوا کی مختلف جامعات میں طالبات کیلئے آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ونٹر انٹرنشپ پروگرام جاری ہیں۔ انٹرنشپ پروگرام کا مقصد نوجوان نسل کی تربیت، قومی جذبہ ابھارنا اور دفاعی شعبے سے متعلق آگاہی دینا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرن شپ پروگرام کے دوران طالبات نے سپیشل سروسز گروپ کے پیرا ٹریننگ سکول پشاور کا دورہ کیا ۔طالبات کو پیراٹروپرز کو دی جانے والی پیشہ ورانہ،تربیت،زیراستعمال آلات اور عملی مشقوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ایس ایس جی کے ماہر انسٹرکٹرز نے پیرا جمپس سے متعلق طریقہ کار پر روشنی ڈالی اور عملی مظاہرے بھی پیش کیے ۔ طالبات نے پیرا ٹروپرز کے زیر استعمال خصوصی سامان میں گہری دلچسپی کا اظہار اور خود ٹاور جمپس کا عملی تجربہ بھی کیا۔
طالبات نے ایس ایس جی کمانڈوز کے نظم و ضبط، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو سراہا۔طالبات نے پیرا ٹریننگ سکول کے دورے کو معلوماتی، متاثرکن اور یادگار قرار دیا۔
دورے کے اختتام پر طالبات نے پیرا ٹریننگ سکول کے تعلیمی و تربیتی ماحول کو انتہائی مفید قرار دیا۔طالبات نے پیرا ٹریننگ سکول پشاور کا دورہ کرانے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
طالبات کا کہنا تھا کہ پیرا ٹریننگ سکول میں آ کر دیکھا کہ کس طرح پیرا ٹروپرز ہواؤں میں ملک کادفاع کر رہے ہیں ۔نوجوان نسل کی تربیت اور قومی شعور اجاگر کرنے میں پاک فوج پیش پیش ہے۔

وادی تیراہ میں شدید برفباری، پاک فوج کی مؤثر ریلیف سرگرمیاں جاری
- 5 hours ago

لاہور: گلبرگ میں آتشزدگی کا معاملہ، نجی ہوٹل کے مالک سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج
- 3 hours ago

پاکستان نے اپنی دانشمندانہ اور اسٹریٹجک سفارتکاری کے ذریعے امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت دی، عالمی جریدہ
- a minute ago

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
- 5 hours ago

ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سےحکومت جو بھی فیصلہ کریگی،من و عن عمل کریں گے،محسن نقوی
- 20 minutes ago

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی مسلم فیملی لاز آرڈیننس کے سیکشن 6 کی خلاف ورزی ہے،سپریم کورٹ
- 4 hours ago

پنجگور: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 3 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
- an hour ago

وفاقی حکومت نے وادی تیرہ کو فوج کے احکامات پر خالی کرانے کی بے بنیاد خبروں کی تردید کردی
- 3 hours ago

ٹرمپ کا منی سوٹا کے گورنر اور میئر پرلوگوںکو بغاوت کے لیے بھڑکانے کا الزام
- 3 hours ago

غزہ پیس بورڈ میں اس امید کے ساتھ شمولیت اختیارکی کہ غزہ میں امن قائم ہوگا،وزیر اعظم
- 5 hours ago

وزیر خارجہ کا بنگلہ دیشی ہم منصب سے رابطہ، مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 5 hours ago

وفاقی وزیر داخلہ کا ژاو شیرین کی چینی قونصل جنرل کی حیثیت سے خدمات کو خراج تحسین
- 5 hours ago








