اسلام آباد: ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ چین سے کورونا ویکسین کی مزید دو کھیپ پاکستان پہنچ گئیں ہیں ۔ چین سے لائی گئی کورونا ویکسین حکومت نے چین سے خریدی ہیں۔

ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ چین سے کورونا ویکسین کی مزید دو کھیپ پاکستان پہنچی ہیں، چین سے کورونا ویکسین کی 11 لاکھ 95 ہزار ڈوز لائی گئی ہیں۔ کین سائینو ویکسین کی 1 لاکھ 95 ہزار ڈوز گزشتہ رات پہنچی ہیں۔
ذرائع وزارت صحت کے مطابق سائینو ویک ویکسین کی10 لاکھ ڈوز لے کر طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔ چین سے لائی گئی کورونا ویکسین حکومت نے چین سے خریدی ہیں۔
خیال رہے کہ حکومت نے آج سے 30سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس سے پہلے 40سالہ افراد کو واک ان ویکسینیشن کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ملک میں40 سال سے زائد عمر افراد کی ویکسینیشن کا آغاز3 مئی سےہوا تھا تاہم ملک بھر میں ابتک تقریباً 4 ملین افراد کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 76 افراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار467ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ73ہزار 220ہو گئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 5.06فیصد رہی۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ25ہزار 662ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 9ہزار 367 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 98ہزار 078ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 794 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 26ہزار787ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 3697افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 23ہزار831کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 264مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد79 ہزار123جبکہ اموات کی تعداد731تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 418افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 107افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 18 ہزار231ہوچکی ہے جبکہ 514افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 5288افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 7لاکھ 88 ہزار768مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

وزیر اعظم کا خواتین کو چھوٹے اور درمیان درجے کے کاروباری شعبے میں شامل کرنے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

پورٹ قاسم کی قیمتی زمین کے اسکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ ، کمیٹی قائم
- 7 گھنٹے قبل

بنوں میں دہشتگرد حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
- 7 گھنٹے قبل
15 مارچ کو یوم تحفظِ ناموس رسالت ﷺ کے طور پر منانے کا مراسلہ جاری
- 4 گھنٹے قبل

بیل آؤٹ پروگرام کے پہلے جائزے کے لئے پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہے، وزیرخزانہ
- 5 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مریم نواز شریف نے مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے اہم منصوبوں کی منظوری دے دی
- 5 گھنٹے قبل

حکومت کسانوں کے فائدے کیلئے فصلوں کی بہتر قیمتیں یقینی بنانے پر کام کر رہی ہے، رانا تنویر
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا
- 7 گھنٹے قبل

کراچی میں خواتین غیرمحفوظ ، ملزمان کی دکان کے اندر خاتون سے لوٹ مار
- 6 گھنٹے قبل
پنجاب کے شہر حافظ آباد اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- 7 گھنٹے قبل

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے خلاف پروپیگنڈا
- 7 گھنٹے قبل

اسحا ق ڈار کی بنگلا دیش کے ایڈوائزر خارجہ امور توحید حسین سے ملاقات
- 4 گھنٹے قبل