پاکستان

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے کچھ اضلاع میں پانچ روزہ پولیو مہم کےپہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا

اس مہم کیلئے صوبہ بھر میں تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی 31,392ٹیمیں تشکیل دی ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Nov 27th 2023, 10:25 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے کچھ اضلاع میں پانچ روزہ پولیو مہم کےپہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا

پشاور: پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے کچھ اضلاع میں پولیو مہم کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔

صوبائی ایمرجنسی آپریشن سنٹر (ای او سی) کے مطابق27نومبر سے شروع ہونے والے اس پانچ روزہ مہم کے پہلے مرحلے میں ضلع بنوں سمیت پشاور، مردان، کوہاٹ، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں پانچ سال تک کی عمر کے 66 لاکھ 18 ہزار 2 سو 54 بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

صوبائی ایمرجنسی آپریشن سنٹر (ای او سی)کے مطابق انسداد پولیو کی اس مہم کیلئے صوبہ بھر میں تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی 31,392ٹیمیں تشکیل دی ہیں جن میں 27,924 موبائل ٹیمیں، 1,958فکسڈ ٹیمیں 1,337 ٹرانزٹ ٹیمیں اور173رومنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،

اس کے علاوہ ا ن ٹیموں کی موثر نگرانی کیلئے 6,956 ایریا انچارج بھی تعینات کئے گئے ہیں تاکہ ان علاقوں میں تمام بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جاسکیں، اس پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی موثر سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تقریبا 53,500 پولیس اہلکاربھی تعینات کئے گئے ہیں۔

صوبائی ایمرجنسی آپریشن سنٹر (ای او سی)کے مطابق دسمبر کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے والے انسداد پولیو کی اس مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران جنوبی خیبر پختونخوا کے مخصوص اضلاع بشمول لکی مروت، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، شمالی وزیرستان، لوئر جنوبی وزیرستان اور اپر جنوبی وزیرستان میں پانچ سال تک کی عمر کے 7 لاکھ 18 ہزار 244 بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔