جی این این سوشل

علاقائی

لکی مروت میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق

لکی مروت:لکی مروت کے علاقے سرائے گمبیلس میں آسمانی بجلی گرنے سے 2بچیاں جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لکی مروت میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق
لکی مروت میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق

جی این این کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پیش آیا جہاں بچیاں گھر کے قریب کھیتوں میں چارہ کاٹ رہی تھی کہ آسمانی بجلی گر گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئیں اورامدادی کارروائی کی ، ریسکیو کے مطابق  بچیوں کی عمریں چار سے دس سال کے درمیان ہیں ۔جاں بحق بچیاں آپس میں چچازاد بہنیں ہیں جبکہ دونوں جاں بحق بچیوں کی ایک ایک بہن زخمی بھی ہے۔

ٹیکنالوجی

خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف

یوٹیوب اپنے کونٹینٹ کریئٹرز کیلئے ’جیولز‘ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے جس سے آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف

ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب کی  جانب سے  یوٹیوبرز  کیلئے آمدنی کا نیا ذریعہ متعارف کرایا گیا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوٹیوب اپنے کونٹینٹ کریئٹرز کیلئے ’جیولز‘ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے جس کی مدد سے یوٹیوبرز اب لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے آمدنی حاصل کر سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیولز ایک نئی  ڈیجیٹل کرنسی ہے جسے صارفین اپنے پسندیدہ کونٹینٹ کریئٹرز کو بطور تحفہ بھیج سکتے ہیں۔

یوٹیوب کے مطابق جب دیکھنے والے جیولز کا استعمال کرتے ہوئے تحائف بھیجیں گے تواس سے  تخلیق کاروں کو  فائدہ پہنچے گا، 1 روبی کی قیمت 1 امریکی سینٹ اور 100 روبی 1 ڈالر کے برابر ہوں گے۔

یوٹیوب  کا کہنا ہے کہ اگلے 3 ماہ تک تخلیق کار جیولز سے حاصل ہونے والی آمدنی پر 50 فیصد بونس بھی حاصل کر سکیں گے۔

 کونٹینٹ کریئٹرز کو یہ تحفہ صرف اس وقت مل سکے گا جب وہ یوٹیوب پر لائیو اسٹریم کریں گے اور صارفین ان  موبائل ایپ کے ذریعے جیولز بھیج سکیں گے۔

فی الحال مذکورہ فیچر صرف امریکی صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہےمگر جلد ہی اسے بعد  دیگر ممالک میں صارفین کے لیے بھی لانچ کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

حارث رؤف نے  ٹی 20 انٹرنیشنل میں  اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

حارث رآف پاکستان کی جانب سے ٹی 20 میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باولر بن گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حارث رؤف نے  ٹی 20 انٹرنیشنل میں  اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے  ٹی 20 انٹرنیشنل میں  اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔

قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی بن  گئے، انہوں نے 72  ٹی 20  میچوں میں 107 وکٹیں حاصل کیں۔

کل سڈنی میں کھیلے گئے  تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

 سڈنی میں کھیلے جانے دوسرے میچ میں حارث رؤف نے 4 وکٹیں حاصل کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا ۔

حارث رؤف نے 72  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 107 وکٹیں لی ہیں، جو کہ مشترکہ طور پر  پاکستانی بولر کے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ شکار ہیں،جبکہ قومی اسپنر شاداب خان بھی 96 اننگز میں 107 وکٹیں لے چکے ہیں۔

اس کے علاوہ حارث رؤف نے  کینگروز کے خلاف دوسرے میچ میں 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جو کہ آسٹریلوی سرزمین پر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں کسی بھی غیر ملکی بولر  کے بہترین اعدادوشمار ہیں۔

اس سے قبل یہ اعزاز سری لنکا کے باؤلر نوان کلاسیکرا کے پاس تھا جنہوں نے  2017 میں آسٹریلیا میں 31 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

"ڈی ٹاکس پنجاب مہم" سے اسموگ میں کمی ہوئی ہے، مریم اورنگزیب

مشرقی ہواؤں کے رخ میں  تبدیلی اور مصنوعی بارش سے لاہور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سموگ کی شرع میں کمی واقع ہوئی ہے ،مریم اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

"ڈی ٹاکس پنجاب مہم" سے اسموگ میں کمی ہوئی ہے، مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کے رخ میں  تبدیلی اور مصنوعی بارش سے لاہور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سموگ کی شرع میں کمی واقع ہوئی ہے ۔

پنجاب میں سموگ کے حوالے سے سینئر صوبائی وزیر نے ایک بیان میں کہا کہ جمعہ کو کئے جانے والے اقدامات اور تمام اداروں کے کردار سے پنجاب کو سموگ سے نجات دلانے میں مدد ملے گی،

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب میں "ڈی ٹاکس پنجاب مہم" سے راولپنڈی سمیت تمام علاقوں میں اسموگ کی صورتحال میں بہتری ہو گی، ان کا مزید کہنا تھا صوبائی دارالحکومت لاہور میں اسموگ سے بچاؤ کیلئے آپریشن پوری قوت سے جاری ہے، جبکہ لاہور میں دھواں پھیلانے والی بڑی گاڑیوں، ٹرکوں کے داخلے پربدستور پابندی عائد ہے ۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ  اسموگ پھیلانےوالے ذرائع کے تدارک کی بھرپور کوششیں جاری رہیں گی،اسموگ سے بچاؤ کے لیے ہر شہری کاتعاون لازمی ہے،اسموگ خاتمے کیلئے کردار ادا کرنیوالا ہر ادارے کاافسر اورعملے کا فرد ہیرو ہے،مشکل فیصلے عوام کی زندگیوں اور صحت کے تحفظ کیلئے کررہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غیرضروری گھروں سے نہ نکلیں اور ماسک پہنیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll