غزہ کی پٹی پر اسرائیلی طیاروں کی شدید بمباری ، شہداء کی تعداد 200کے قریب پہنچ گئی
غزہ : غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بربریت جاری ہے، اسرائیل کے متعدد فضائی حملوں کے نتیجے میں مزید 5 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔ شہادتوں کی تعداد 197 تک پہنچ گئی، جن میں 58 بچے اور 34 خواتین بھی شامل ہیں۔

عرب میڈیاکے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کم از کم 70 فضائی حملے کیے گئے ، اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے غزہ جل رہا ہے۔ اتوار کودو رہائشی عمارتوں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا ، حملوں میں کم ازکم 42فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ملبے سے کئی بچوں کی لاشیں نکالنے کے لرزہ خیز مناظر سامنے آئے، ایک بچی 24 گھنٹوں بعد زندہ نکال لی گئی۔ پیرکے روز بھی اسرائیل کی جانب سے شدید بمباری کی گئی ، یہ 2014 میں ہونے والے بمباری کے بعد غزہ کا سب سے زیادہ شدید فضائی حملہ بتایا جاتا ہے۔ حماس کے میڈیا گروپ کے مطابق ان حملوں میں حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کے گھر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ پیر سے اب تک اسرائیل پر 3 ہزار میزائل داغے جا چکے ہیں۔ راکٹ داغنے کی شرح 2006 میں حزب اللہ کے راکٹ حملوں اور 2019 کی لڑائی سے بھی زیادہ ہے۔
دوسری جانب حماس کی جوابی گولہ باری کے نتیجے میں اسرائیل میں 10 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔الجزیرہ کے نامہ نگار ، جو براہ راست غزہ سے رپورٹنگ کررہے ہیں ، انہوں نے ابھی تک کسی بھی زمینی حملے کی اطلاعات کی تردید کی ہے۔ تاہم انہوں نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج سرحد پر بڑے پیمانے پر جمع ہورہی ہے۔ اسرائیل کے اس تازہ حملے سے قبل غزہ کی صورت حال سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے کہا کہ جنگ علاقے کو انسانی بحران سے دوچار کرسکتی ہے۔
علاوہ ازیں او آئی سی نے بھی اسرائیلی بمباری اور وحشیانہ حملوں کو روایتی قرارداد منظور کرکے نمٹادیا۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل سے غیر قانونی طاقت کا استعمال فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹوکیوورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کا 6 رکنی دستہ شریک ہو گا
- 2 گھنٹے قبل

لاہور کے شہریوں کو آئندہ ہفتے کچرا اٹھانے کے بل بھیجے جائیں گے، ایل ڈبلیو ایم سی
- 4 گھنٹے قبل

ہنگو: ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں 3 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

بونیر میں گاڑی گہری کھائی میں جا گری ، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق 5 زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا پارٹی عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

10واں کلر اینڈ کیم ایکسپو 30 اور 31 اگست کولاہور میں منعقد ہوگا
- 3 گھنٹے قبل

ورلڈ بینک نے پاکستان میں تعلیم کیلئے کروڑوں ڈالرز گرانٹ کی منظوری دے دی
- ایک گھنٹہ قبل

بھارت کا 24 گھنٹوں میں پاکستان سے دوسرا رابطہ،بڑے سیلاب کے خطرے سے آگاہ کردیا، ترجمان دفتر خارجہ
- 4 گھنٹے قبل

این اے129:حماد اظہر کا ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

اردو کے نامور شاعر احمد فراز کی سترہویں برسی آج منائی جا رہی ہے
- 2 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمتوں میں استحکام
- 2 گھنٹے قبل

الخدمت فاؤنڈیشن نے این ڈی ایم اے اور حکومت پاکستان کے تعاون سے 100 ٹن کی 31ویں کھیپ غزہ کیلئے روانہ کردی
- 3 گھنٹے قبل