Advertisement
پاکستان

ایٹمی طاقت اور دنیا کی پانچویں دفاعی قوت ایک ملزم کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی، ہمشیرہ عمران خان

وزیر اعظم اور صدر کو سکیورٹی فراہم کی جا سکتی ہے تو سابق وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کو کیوں نہیں فراہم کی جا رہی،علیمہ خان

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر نومبر 28 2023، 6:01 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایٹمی طاقت  اور دنیا کی پانچویں دفاعی قوت ایک ملزم کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی، ہمشیرہ عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بہت افسوس ہوا کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل حکام نے آج عدالت میں پیش نہیں کیا اور کہا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر انہیں عدالت پیش نہیں کیا جا سکتا۔

یہاں وزیر اعظم اور صدد کو سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے تو سابق وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کو سکیورٹی کیوں نہیں فراہم کی گئی تاکہ وہ عدالت میں پیش ہوں سکیں۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے بھی پھر سے جیل ٹرائل کو حکم جاری کر دیا، ہمیں نہیں لگتا کہ یہ عمران خان کو جیل سے نکلنے دیں گے، یہ صرف ان کو جیل میں رکھنے کےلئے بہانے بنائے جا رہے ہیں۔

جج نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ اوپن ٹرئال ہو گا،جو کیس سننا چاہتا ہے اس کو اجازت ہو گی تو جب جمعہ والے دن سائفر کیس کا ٹرائل ہو گا تو آپ سب کے کیمرے وہاں ہونے چاہیے۔

 

Advertisement