پاکستان

بھارت ، لاگت میں اضافے کے باعث گاڑیوں کی قیمتیں اثر انداز

ماروتی کے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جائے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر نومبر 29 2023، 12:54 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارت ،  لاگت میں اضافے کے باعث گاڑیوں کی قیمتیں اثر انداز

گاڑیوں کے مشہور کمپنی نے لاگت میں اضافے کے باعث گاڑیوں کے قیمتیں بڑھا دیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق بھارت کی سب سے بڑی کار مینوفیکچرنگ کمپنی ماروتی سوزوکی نے سال کے آخر میں یہ فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اپنی کاروں کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی جو یکم جنوری 2024 سے لاگو ہوں گی۔

بیان میں کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کمپنی کو یہ فیصلہ اشیاء کی قیمتوں اور ان پٹ لاگت میں اضافے کی وجہ سے لینا پڑا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ماروتی کے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جائے گا، تاہم کار ساز کمپنی نے ابھی تک اپنے ماڈلز پر صحیح اضافے کا اعلان نہیں کیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لاگت کو کم کرنے اور قیمتوں میں اضافے کی تلافی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے باوجود کچھ کاروں کی خریداری پر صارفین کو قیمتوں میں اضافے کا بوجھ اٹھانا پڑ سکتا ہے۔