پاکستان

بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے، بیرسٹرعلی ظفر

عمران خان تاحیال پارٹی کے چیئرمین رہیں گے، بیرسٹر گوہر

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Nov 29th 2023, 3:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار  ہونگے، بیرسٹرعلی ظفر

اسلام آباد: بیرسٹر علی ظفر نے میڈںیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لینگے۔

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر علی ظفرنے  ترجمان رؤف حسن کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن کا حکم دیا ، پی ٹی آئی نے 2021اور22میں انٹرپارٹی الیکشن کرائے تھے، پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم الیکشن کمیشن کے پاس گئی اور دستاویزات پیش کیے، الیکشن کمیشن نے کہا ہم مطمئن ہیں کہ آپ نے یہ الیکشن کرایا تھا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جب تک عمران خان واپس نہیں آتے انپے ذمہ داریاں نبھاؤں گا، 2 دسمبر کو انٹرا پارٹی الیکشن ہونگے، انہوں نے مزید کہا عمران خان تاحیال پارٹی کے چیئرمین رہیں گے۔