عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے 500 بنیادی مراکز صحت کو بہتر بنایا جارہا ہے


اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ قومی انسداد پولیو مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے 500 بنیادی مراکز صحت کو بہتر بنایا جارہا ہے،میڈیا انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے کردار ادا کرے۔ بدھ کو پولیو کے خاتمے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں قومی انسداد پولیو مہم میں کوئی رکاوٹ پیش نہیں آرہی۔
انہوں نے کہا کہ قومی ہیلتھ کارڈ کی سہولت سے تمام غریب مستفید ہورہے ہیں۔ہم اس کو مزید پائیدار بنانا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ صوبوں کے ساتھ مل کر ایک میکنزم لارہے ہیں تاکہ ایک پاکستان،ایک پالیسی اور ایک نظام ہو۔انہوں نے کہا کہ ہیپا ٹائٹس سی کے کنٹرول کا پروگرام لائے ہیں،گوبل فنڈ کے تعاون سے ہمارے پروگرام جاری ہیں۔ ٹی بی،ملیریا اور ایچ آئی وی کی انسداد کے پروگرام جاری رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 432 ملین ڈالر کا قومی ہیلتھ سپورٹ پروگرام سے ملک بھر میں ہسپتالوں میں بہتری لائیں گے۔جہاں آلات یا انفراسٹرکچر درکار ہوگا اس فنڈ سے وہ مہیا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پولیو ٹیموں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔کام اچھا ہورہا ہے۔خطرات کی وجہ سے ہم محتاط ہیں،ہم نے اس پروگرام کو آگے بڑھانا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- 7 گھنٹے قبل

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- 7 گھنٹے قبل

سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ایرانی سفارتخانے آمد، آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی
- 2 گھنٹے قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم بجلی ریلیف پیکیج اچانک ختم، صارفین کو جھٹکا
- 3 گھنٹے قبل

عمران خان نے شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
- 3 گھنٹے قبل

ترکیے میں گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پر کارٹونسٹ اور ایڈیٹرز گرفتار، صدر اردوان کا سخت مؤقف
- 2 گھنٹے قبل

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے متوقع ملاقات، غزہ اور ایران کی صورتحال پر بات چیت ہوگی
- 2 گھنٹے قبل

ایلون مسک کی ملک بدری؟ ٹرمپ کی دوستی دشمنی میں بدل گئی
- 2 گھنٹے قبل
وفاقی بجٹ 2025 میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گاڑی کی درآمد مشکل
- 6 گھنٹے قبل