پاکستان

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف سے ملاقات

وزیراعظم نے کوپ 28 اجلاس کو پائیدارعالمی شراکت داری کے حوالہ سے اہم اقدام قراردیاہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Dec 2nd 2023, 8:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی  سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف سے  ملاقات

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف سے دبئی میں ملاقات کی۔دونوں رہنمائوں کے درمیان یہ ملاقات کوپ 28 کانفرنس کے موقع پرہوئی ۔ ملاقات میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں اوردونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کومضبوط بنانے پرتبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ایکس پراپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نے کہاہے کہ متحدہ عرب امارات میں کوپ 28 اجلاس کے موقع پران کی سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر سے مفید ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے کوپ 28 اجلاس کو پائیدارعالمی شراکت داری کے حوالہ سے اہم اقدام قراردیاہے۔