Advertisement
پاکستان

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے اٹلی کے سفیر اینڈریاس فیراریس کی ملاقات

ملاقات میں انہوں نے ثقافت، سیاحت اور باہمی تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Dec 4th 2023, 4:49 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے اٹلی کے سفیر اینڈریاس فیراریس کی ملاقات

لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے اٹلی کے سفیر اینڈریاس فیراریس نے ملاقات کی ۔

ملاقات میں انہوں نے ثقافت، سیاحت اور باہمی تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔


وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے باہمی تعلقات کو مفید اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے، تجارتی اور ثقافتی وفود کے باہمی تبادلے سے تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔


محسن نقوی نے کہا کہ ون ونڈو آپریشن کے ذریعے تمام این او سی ایک ہی چھت کے نیچے دستیاب ہوں گے، پنجاب میں اطالوی سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے حوالے سے پاکستان کو اٹلی کی حمایت پر اٹلی کے سفیر کا بھی شکریہ ادا کیا۔


اٹلی کے سفیر اینڈریاس فیراریس نے کہا کہ وہ پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں جاری تعاون کو فروغ دیں گے۔

Advertisement
Advertisement