عوامی مقامات،بمقام کار اور گھروں میں بھی ساز گار ماحول یقینی بنانا ہوگا، ڈاکٹر عارف علوی


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خواتین کو ہراسیت سے پاک ماحول فراہم کرنے لئے اجتماعی کاوشوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے والا ماحول اور رویئے بدلنے ہونگے، عوامی مقامات،بمقام کار اور گھروں میں بھی ساز گار ماحول یقینی بنانا ہوگا۔
وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت بمقام کار کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی معاشرے میں بہت بعد میں خواتین کے حقوق کی بات ہوئی ہے، 1400سال پہلے حضورﷺ اور قرآن پاک نے خواتین کے حقوق بتادیئے تھے،اگر مغرب کے ساتھ موازنہ کریں تو ہم خواتین کاوہ کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہیں جو 1400سال پہلے قرآن و سنت نے خواتین کو دیا تھا۔
صدر مملکت نے کہا کہ مولانا محمد علی جوہر اور شوکت علی کی والدہ،اماں بی کا کردار دیکھیں یا قائداعظم محمد علی جناح کا رتی جناح کو ساتھ لیکر چلنے ،قیام پاکستان کے بعد محترمہ فاطمہ جناح اور پاکستان کی سیاست میں بے نظیر بھٹو جیسی خواتین کا کردار نمایاں نظر آتا ہے، پاکستان کے اندر ارتقائی عمل جاری ہے،وقت کے ساتھ ساتھ خواتین کا مقام بلند ہوتا چلا آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی شعبے کو ٹھیک کرنے کے لئے بہت سی مالی ضروریات ہوتی ہیں لیکن خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے ہمیں صرف اپنے رویوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ خواتین کر ہراساں ہونے سے بچانے کے لئے صرف 16دن کافی نہیں ہیں،خواتین کو ہراسیت سے بچانے،بااختیار بنانے، بریسٹ کینسر کی روک تھام،
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ذہنی بیماریوں سے بچاؤ اور خصوصی افراد کے حقوق کے لئے ہمیں مسلسل پیغام پہنچانا ہوگا اس کی مثال ہمارے پاس کوویڈ 19 کی ہے،اس وباء کے دوران پاکستان نے بہترین حکمت عملی اختیار کی، ماسک پہننے،فاصلے رکھنے اور احتیاطی تدابیر کے لئے ہر گھر تک پیغام پہنچایا جس کے ثمرات آئے اور پاکستان دنیا کے ان پانچ ممالک میں شامل ہے جس نے کم جانی نقصانات کے ساتھ کوویڈ 19پر قابو پالیا۔صدر مملکت نے کہا کہ ہر مشکل بشمول جنگوں میں بھی خواتین اور بچوں کا سب سے زیادہ نقصان ہوتا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ غزہ میں عورتوں اور بچوں کو کو نشانہ بنایا گیا،کیا وجہ ہے کہ یہ ظلم عالمی برادری کو نظر نہیں آرہا،کیوں عالمی برداری خواتین اور بچوں کے قتل عام پر خاموش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہراساں ہونے سے بچانے کے لئے میڈیا کا بھی اہم کردار ہے جس طرح پی ٹی اے نے ایک سال میں ساڑھے 14کروڑ میسجز بھجوائے ہیں، اسی طرح انسداد ہراسیت کے حوالے سے بھی گھر گھر تک پیغام پہنچانا ہوگا۔ ڈراموں،فلموں،ڈاکومنٹریز کے ذریعے خواتین کو ہراساں ہونے سے بچانے اور بااختیار بنانے کا پیغام دینا ہوگا۔ یہ بھی یقینی بنانا ہوگا کہ عوامی مقامات،بمقام کار اور گھر کے اندر بھی خواتین کو ہراسیت سے پاک ماحول میسر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہب،قائداعظم کے افکار ہمیں یہ سبق دیتے ہیں کہ خواتین کو بااختیار بناکر ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے،اس پر عمل درآمد کو تیز سے تیز تر کرنا ہوگا۔ صدر مملکت نے کہا کہ سپر یم کورٹ نے خواتین کو ہراساں کرنے کے حوالے سے مزید تشریح کی ہے اس میں صنفی ہراسیت بمقام کار کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔انہوں نے مثال دی کہ خواتین کو ہراساں کرنے سے متعلق اپیلوں کی سماعت خود بھی کرتا ہوں اور باریک بینی سے جائزہ لیتا ہوں، یہ کہا جاتا ہے کہ کوئی ٹھوس شواہد نہیں ہیں لیکن میرے نزدیک وہ چیزیں اس وقت تک سامنے آچکی ہوتی ہیں، اس کے بعد آڈیو یا ویڈیو ثبوت لازمی نہیں رہتا۔

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 7 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 43 منٹ قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک گھنٹہ قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 21 منٹ قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل






