اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کا غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری پر تشویش کا اظہار
انہوں نے غزہ میں بلا رکاوٹ اور انسانی امداد کی مستقل فراہمی کی ضرورت پر بھی زور دیا اور جن لوگوں کو انخلا کا حکم دیا گیا تھا ان کے پاس رہنے کے لئے کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے


اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کےدوبارہ شروع ہونے پر انتہائی اضطراب کا اظہار کیا ہے اور جنگ سے تباہ حال غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور تمام مغویوں کی فوری رہائی کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا۔
اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے گزشتہ روز بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ اسرائیل سے اپیل کرتا ہے کہ وہ مزید ایسی کارروائیوں سے گریز کرے جن سے غزہ میں پہلے سے ہی تباہ کن انسانی صورت حال مزید خراب ہو جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں سمیت صحت کے کارکنان، صحافیوں ، اقوام متحدہ کے اہلکار وں اور شہری انفراسٹرکچر کو ہر حال میں محفوظ رکھا جانا چاہیے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے فریقین پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کا احترام کریں اور غزہ میں انسانی بنیادوں پر پائیدار جنگ بندی اور تمام مغویوں کی غیر مشروط اور فوری رہائی کے مطالبے کی تجدید کی۔
انہوں نے غزہ میں بلا رکاوٹ اور انسانی امداد کی مستقل فراہمی کی ضرورت پر بھی زور دیا اور جن لوگوں کو انخلا کا حکم دیا گیا تھا ان کے پاس رہنے کے لئے کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے آپریشنز، فلسطینی شہریوں کی اموات اور بڑی تعداد میں گرفتاریوں ، یہودی آباد کاروں کے تشدد میں اضافے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنوؤں سے گیس کی سپلائی بند، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
- 10 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: سری لنکا کا ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 9 گھنٹے قبل

شرح سود برقرار رکھنا ٹیکس دہندگان پر مہنگا بوجھ ہے: گوہر اعجاز
- 4 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
عرب-اسلامی ہنگامی اجلاس: اسرائیلی حملے کی مذمت، معاملہ عالمی عدالت میں لے جانے کی تجویز
- 8 گھنٹے قبل

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2.78 روپے مہنگا
- 4 گھنٹے قبل

گریٹر اسرائیل کا منصوبہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے ، امیر قطر
- 9 گھنٹے قبل

یہودی ہونے کے ناطے فلسطین کے حق میں بولنا میری ذمہ داری ہے ، ہنا آئنبنڈر
- 10 گھنٹے قبل

لندن: ٹرمپ کے دوسرے اسٹیٹ وزٹ کے دوران ٹیکنالوجی اور جوہری توانائی معاہدوں کا اعلان متوقع
- 8 گھنٹے قبل

دبئی میں پاک-بھارت دوستی، بھارتی شائقین کی اپنی ٹیم کے رویے پر تنقید
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا دوحہ اجلاس سے خطاب: اسرائیل کو جنگی جرائم پر ہر حال میں جواب دہ ہونا ہوگا
- 8 گھنٹے قبل

بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات، تعلقات میں بہتری کی امید
- 9 گھنٹے قبل

امریکا ، چین مذاکرات میں پیشرفت ، ٹک ٹاک سمیت متعدد تجارتی معاملات پر آمادگی
- 6 گھنٹے قبل