- Home
- News
بشریٰ بی بی اور لطیف کھوسہ کی آڈیو لیکس کا معاملہ
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو آڈیوز کی فرانزک کا حکم دے دیا
بشری بی بی اور لطیف کھوسہ کی آڈیو لیک کیس میں ایف آئی اے کو آڈیوز کی فرانزک کا حکم دے دیا۔ عدالت نے درخواست کی کاپی ڈی جی آئی ایس آئی کو بھیجنے کا حکم دیا ہے اور حکم دیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی رپورٹ دیں کہ آڈیو کس نے ریلیز کی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں لطیف کھوسہ اور بشری بی بی کی آڈیو لیک کیس کی سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو آڈیو کے فرانزک کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ہدایت کی کہ تحقیقات کی جائیں کہ سب سے پہلے آڈیو کہاں سے جاری ہوئی۔ درخواست کی کاپی ڈی جی آئی ایس آئی کو بھی بھیجنے کا حکم دیا گیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ ڈی جی آئی ایس آئی بھی رپورٹ دیں کہ آڈیو کس نے ریلیز کی۔ عدالت نے ایف آئی اے، پیمرا اور پی ٹی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ پیمرا بتائے کہ لوگوں کی نجی گفتگو کیسے ٹی وی چینلز پر نشر ہورہی ہے؟
بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ بگ باس سب سن رہا ہوتا ہے آپ کو تو پتا ہونا چاہیے۔ جسٹس بابر ستار کی بات پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔
جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ آڈیو کون ریکارڈ کر رہا ہے؟ لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ سب کو پتا ہے کون ریکارڈ کرتا ہے۔ جس پر جسٹس بابر ستار نے کہا کہ مفروضے پر تو نہیں چل سکتے۔ لطیف کھوسہ نے مؤقف اپنایا کہ یہ میرا نہیں پورے ملک کے وکلاء کا مسئلہ ہے، وکیل موکل سے آزادی سے بات نہ کر سکے تو نظام انصاف کیسے چلے گا۔
جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ کیا آڈیو سوشل میڈیا پر آئی ہے؟ لطیف کھوسہ نے بتایا کہ آڈیو تمام ٹی وی چینلز نے نشر کی۔ جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ سب سے پہلے ٹوئٹر پر آئی یا کہیں اور؟ یہ معلوم ہوجائے ریلیز کہاں ہوئی ہے تو پتا چل سکتا ہے ریکارڈ کس نے کی۔
لطیف کھوسہ نے مؤقف اپنایا کہ پیمرا ویسے تو کسی کا نام لینے پر بھی سکرین بند کر دیتا ہے، مجھ سے کوئی بات نہیں کرتا کہ آپکا فون محفوظ نہیں۔
عدالت نے مزید سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے حکومتی اتحاد پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل
- 23 minutes ago
یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار
- 6 minutes ago
ضلع کرم کی مرکزی شاہراہ بند ہونے سے انسانی المیہ جنم لینے لگا
- 28 minutes ago
مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت اور جے یو آئی کے درمیان معاملات طے
- an hour ago
امریکا نے غلطی سے بحیرہ احمر میں اپنا ہی لڑاکا طیارہ مار گرایا
- 38 minutes ago
ایران کے صوبے لوریستان میں بس کھائی میں گر گئی، 10 افراد ہلاک
- 3 minutes ago