Advertisement
پاکستان

معیشت کی صورتحال میں بہتری سے اسٹاک ایکسچینج میں تیزی آئی، نگران وزیراعظم

اسٹاک ایکسچینج سرمایہ کاری کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے، انوارالحق کاکڑ

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Dec 8th 2023, 3:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
معیشت کی صورتحال میں بہتری سے اسٹاک ایکسچینج میں تیزی آئی، نگران وزیراعظم

اسٹاک ایکسچینج سرمایہ کاری کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے،نگران وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا تمام اسٹیک ہولڈرز کو معیشت کی بحالی کیلئے کام کرنا ہوگا۔حکومت سرمایہ کاروں کوہرممکن سہولت فراہم کرتی رہےگی۔

نگران وزیراعظم نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہونےوالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا،اسٹاک مارکیٹ اس وقت تاریخ کی بلندترین سطح پرہے،معیشت کی صورتحال میں بہتری سے اسٹاک ایکسچینج میں تیزی آئی۔

نگران وزیراعظم کامزیدکہنا تھا کہ رواں مالی سال ملکی معیشت کو کئی چیلنجز کاسامنارہا، آئی ایم ایف اسٹینڈبائی معاہدے سے سرمایہ کاروں میں اعتماد آیا، ایسے معاشی نظام کیلئےکوشاں ہیں جس کے ثمرات سے ہرطبقہ مستفیدہو۔

Advertisement