پاکستان

سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں 5دہشت گرد جہنم واصل

 آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر دسمبر 8 2023، 10:41 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں 5دہشت گرد جہنم واصل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر)  سےجاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا ، اس دوران شدیدفائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔


آئی ایس پی آر کےبیان کے مطابق ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں،بھتہ خوری اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، اور ان کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے اورسکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔