توہین الیکشن کمیشن کیس، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فل بینچ تشکیل
لاہور ہائی کورٹ کا فل بینچ 18 دسمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا


بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف تین رکنی فل بینچ تشکیل دے دیا۔
فل بینچ کی سربراہی جسٹس عالیہ نیلم کریں گی جبکہ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس اسجد جاوید گھرال شامل ہیں ۔فل بینچ 18 دسمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔
یاد رہے کہ جسٹس عالیہ نیلم نے ابتدائی سماعت کرتے ہوئے اس کیس کی سماعت کے لیے فل بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کو چیلنج کررکھا ہے۔
عمران خان نے عدالت میں موقف اپنایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی میں جیل ٹرائل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ یاد رہے کہ عمران خان کے خلاف سائفر اور القادر ٹرسٹ سے متعلق کیسز کا جیل ٹرائل کا نوٹیفیکیشن جاری ہوا ہے۔

روسی صدر کا امریکی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، یوکرین جنگ سمیت دیگر امور پر گفتگو
- 2 گھنٹے قبل

کویت میں ڈرائیونگ کے دوران نقاب پہننے والی خواتین پر پابندی عائد کر دی گئی
- 9 منٹ قبل
تہران میں یوم پاکستان منایا جائے گا،سفیر مدثرٹیپو
- 13 گھنٹے قبل
محکمہ کھیل کے زیراہتمام بلوچستان میں یوم پاکستان کی مناسبت سے کھیلوں کے مقابلے جاری
- 5 گھنٹے قبل

سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق تمام خفیہ دستاویزات جاری کر دی گئیں
- 2 گھنٹے قبل

فلسطینی اسلامی جہاد القدس بریگیڈ کے ترجمان ابو حمزہ اسرائیلی حملوں میں شہید
- 2 گھنٹے قبل

طورخم تجارتی گزرگاہ آج 25 روز بعد کھولنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

اسٹار فٹبالر لیونل میسی انجری کے باعث ورلڈ کپ کوالیفائرز کے 2 میچز سے باہر
- 2 گھنٹے قبل

سندھ حکومت کا 22 مارچ کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل

تحریک انصاف نے ثابت کر دیا کہ ان کی اولین ترجیح ملکی سلامتی نہیں بلکہ بانی ہے،وزیر دفاع
- 13 گھنٹے قبل

ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا ،کوئی تحریک ، کوئی شخصیت نہیں، سید عاصم منیر
- 14 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے
- ایک گھنٹہ قبل