الیکشن کمیشن نےعام انتخابات2024ء میں کے لئے الیکشن مانیٹرنگ وکنٹرول سنٹر قائم کر دیا
اس مقصد کے لیے سنٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نےعام انتخابات2024ء کے لئے الیکشن مانیٹرنگ وکنٹرول سنٹر قائم کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس سنٹر میں عوام کو الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی۔اُن کے شکایت کے بروقت ازالہ کے لیے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی اور اس مقصد کے لیے سنٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹر قائم کئے ہیں جس میں الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر کنٹرول رومز قائم کئے گئے ہیں۔ عوام عام انتخابات کے سلسلے میں شکایت کے اندراج کے لیے سنٹر کے عملہ سے ای میل complaints@ecp.gov.pk پر رابطہ کے علاہ اپنی شکایات وٹس ایپ نمبر 0327-5050610 پر بھی بھیج سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے عوام کی سہولت کے لئےسنٹر میں ایک مخصوص ہیلپ لائن کی سہولت بھی دی ہے جس کا رابطہ نمبر111-327-000 ہے۔ ابتدائی طور پر سنٹرصبح 8 بجے سے شام6 بجے تک کام کرے گا تاہم وسط جنوری 2024 ء سے پولنگ کے دن 8 فروری اور نتائج کے موصول ہونے تک یہ سنٹر چوبیس گھنٹے کام کرے گا ۔ کنٹرول سنٹر میں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی مانیٹرنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔فیکس نمبر 051-9204403 کے ذریعے بھی شکایات بھیجی جا سکتی ہیں۔

ہم اپنے سپر اسٹار کو عزت نہیں دیتے، اظہر محمود کا بابر اعظم پر بڑا بیان
- 2 days ago
بالی وڈ اسٹار کے گھر سے سانپ برآمد، خوف و ہراس پھیل گیا
- 17 hours ago

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں
- 15 hours ago

اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار
- 15 hours ago

بیوی کو لینے سسرال پہنچا، چند لمحوں بعد 5 لاشیں ملیں
- 2 days ago

بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج
- 15 hours ago

ایک ہی دن دو نابالغ لڑکیاں لاپتا، علاقے میں خوف کی فضا
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 18 hours ago
وفاقی حکومت کی طرف سے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست دائر
- 19 hours ago
تاجروں کیلئے ریٹیلراسکیم ایپ لانچ کردی گئی
- 17 hours ago

لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت
- 16 hours ago

پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز
- 16 hours ago




