Advertisement

عالمی ادارہ صحت کا غزہ میں پناہ گزین کیمپوں کے قریب جاری اسرائیلی فوج کے حملوں پر تشویش کا اظہار

24 دسمبر سے حملوں میں 100 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 27th 2023, 5:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عالمی ادارہ صحت کا غزہ میں پناہ گزین کیمپوں کے قریب جاری اسرائیلی فوج کے حملوں پر تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے غزہ کے وسط میں پناہ گزین کیمپوں کے قریب جاری اسرائیلی فوج کے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جس میں تقریباً سے زائد 100 افراد شہید ہوئے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کی ایمرجنسی میڈیکل ٹیموں کے کوآرڈینیٹر سیان کیسی نے گزشتہ روز کہا ہے کہ غزہ میں المغازی پناہ گزین کیمپ کے قریب اسرائیلی بم دھماکوں کے بعد پیر کو 30 منٹ میں 100 سے زائد شدید زخمیوں اور تقریباً 100شہدا کو الاقصی ہسپتال لایا گیا۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر او ایچ سی ایچ آر نے بھی منگل کو وسطی غزہ میں اسرائیلی فوج کی جاری شدید بمباری پر گہری تشویش کا اظہار کیا جس میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کئے گئے 50 سے زیادہ حملے شامل ہیں۔او ایچ سی ایچ آر نے رپورٹ کیا کہ 24 دسمبر سے حملوں میں 100 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور یہ خاص طور پر تشویشناک ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی حصے کے رہائشیوں کو رفح میں وسطی غزہ اور تل السلطان منتقل ہونے کا حکم دیا تھا۔

او ایچ سی ایچ آر کے ترجمان سیف ماگنگو نےبتایا کہ اسرائیلی فوج نے حملوں میں البریج، النصیرات اور المغازی پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ دو حملے المغازی کیمپ میں سات رہائشی عمارتوں پر کئے گئے جس میں 86 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ متعدد افراد اب بھی ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہینوم گیبریئس نے ایکس پر ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں فلسطینی شہریوں کے قتل عام کی مذمت کی۔ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈبلیو ایچ او کے سیان کیسی نے الاقصیٰ ہسپتال کی صورتحال کو ’’خون کی ہولی‘‘ قرار دیا۔

انہوں نے 9سالہ فلسطینی لڑکے احمد کی طرف اشارہ کیا، جو نصیرات کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے خوفناک دھماکے کا شکار ہوا اور وہ ہسپتال کے فرش پر شدید زخمی حالت میں مر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بچوں، خواتین ، جوانوں اور بوڑھوں کا خون بہتے ہوئے دیکھا ہے، انہوں نے کہا کہ مریضوں کو علاج کے لیے باآسانی کہیں اور نہیں بھیجا جا سکتا۔

Advertisement
وفاقی حکومت کی طرف سے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست دائر

وفاقی حکومت کی طرف سے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست دائر

  • 19 گھنٹے قبل
بیوی کو لینے سسرال پہنچا، چند لمحوں بعد 5 لاشیں ملیں

بیوی کو لینے سسرال پہنچا، چند لمحوں بعد 5 لاشیں ملیں

  • 2 دن قبل
ایک ہی دن دو نابالغ لڑکیاں لاپتا، علاقے میں خوف کی فضا

ایک ہی دن دو نابالغ لڑکیاں لاپتا، علاقے میں خوف کی فضا

  • 2 دن قبل
ہم اپنے سپر اسٹار کو عزت نہیں دیتے، اظہر محمود کا بابر اعظم پر بڑا بیان

ہم اپنے سپر اسٹار کو عزت نہیں دیتے، اظہر محمود کا بابر اعظم پر بڑا بیان

  • 2 دن قبل
لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت

لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت

  • 16 گھنٹے قبل
بالی وڈ اسٹار کے گھر سے سانپ برآمد، خوف و ہراس پھیل گیا

بالی وڈ اسٹار کے گھر سے سانپ برآمد، خوف و ہراس پھیل گیا

  • 17 گھنٹے قبل
پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں

  • 15 گھنٹے قبل
بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج

بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج

  • 15 گھنٹے قبل
پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز

پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز

  • 16 گھنٹے قبل
اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار

اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار

  • 15 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 18 گھنٹے قبل
تاجروں کیلئے ریٹیلراسکیم ایپ لانچ کردی گئی

تاجروں کیلئے ریٹیلراسکیم ایپ لانچ کردی گئی

  • 17 گھنٹے قبل
Advertisement