Advertisement
پاکستان

آفیشنل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو درخواست منظور

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمران خان کی بینک اکاؤنٹس سے متعلق درخواست منظور کر لی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 27th 2023, 9:27 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آفیشنل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو درخواست منظور

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت  میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بینک اکاؤنٹ کے حوالے سے درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست وکیل خالد یوسف کے توسط سے دائر کی گئی۔

وکیل خالدیوسف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اسلام آباد کے نجی بینک میں اکاؤنٹ غیرفعال ہوچکا،بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اکاؤنٹس ایکٹو کرنے اور 2 نئے بینک اکاؤنٹ بھی کھلوانا چاہتےہیں،نئے بینک اکاؤنٹ لاہور، میانوالی سے الیکشن لڑنے کے اخراجات کے لیے استعمال ہوں گے،غیرفعال اکاؤنٹ اور 2 نئے اکاؤنٹس کھلوانے کے لیے بائیؤ میٹرک درکار ہے۔

وکیل خالدیوسف نے کہا کہ  بینک اکاؤنٹ عملے کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں بائیو میٹرک سامان سمیت ملنے کی اجازت دی جائے۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بینک اکاؤنٹ سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان سے بینک عملے کی ملاقات سےمتعلق اڈیالہ جیل سپرنٹینڈنٹ کو ہدایات جاری کردیں اور ریمارکس دیئے کہ جیل مینوئل کے تحت بینک عملے کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سےملنےکی اجازت دی جائے۔

Advertisement
Advertisement