Advertisement
پاکستان

فیصل صالح حیات نے پیپلز پارٹی سے راہیں جدا کر لیں

علاقے کی شخصیات اور ووٹرز نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کی رائے دی جس کے بعد میں نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا، فیصل صالح حیات

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 27th 2023, 10:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فیصل صالح حیات نے پیپلز پارٹی سے راہیں جدا کر لیں

سابق وزیر داخلہ مخدوم فیصل صالح حیات نے پیپلز پارٹی کو خیرباد کہہ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔

انہوں نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کے شاہ جیونہ جھنگ پہنچنے پر ن لیگ میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی ہے۔

صدرمسلم لیگ ن میاں شہباز شریف مخدوم ہاؤس جھنگ پہنچے جہاں مخدوم فیصل صالح حیات نے میاں شہباز شریف کا استقبال کیا ۔ سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ ، ن لیگی رہنما ملک احمد خان اور سابق ایم پی اے خالد سرگانہ بھی موجود تھے۔

مخدوم فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ علاقے کی شخصیات اور ووٹرز نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کی رائے دی جس کے بعد میں نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

Advertisement