Advertisement
پاکستان

الیکشن کمیشن کاانتخابی فہرستوں کو ویب سائٹ پر شائع نہ کئے جانے کی خبر غلط قرار

الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 79 اور الیکشن رولز 2017 کے رول 45 میں انتخابی فہرستوں کے حصول کا باقاعدہ طریقہ کار دیا گیا ہے، ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 27th 2023, 10:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
الیکشن کمیشن کاانتخابی فہرستوں کو ویب سائٹ پر شائع نہ کئے جانے کی خبر  غلط قرار

الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کو ویب سائٹ پر شائع نہ کئے جانے کے حوالے سے لکھے گئے آرٹیکل کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 79 اور الیکشن رولز 2017 کے رول 45 میں انتخابی فہرستوں کے حصول کا باقاعدہ طریقہ کار دیا گیا ہے۔

وضاحتی بیان میں ترجمان نے کہا کہ ان رولز کے تحت حتمی انتخابی فہرستوں کی سافٹ و ہارڈ کاپی حاصل کرنے کے لئے مکمل تفصیل موجود ہے ۔ انتخابی فہرستوں کو ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے کی قانون میں کوئی شق نہیں ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فہرستوں میں ووٹروں کاذاتی ڈیٹا ہوتا ہے جس سے ان کانام ، شناختی کارڈ نمبر ، والد کا نام اور تصویر ہوتی ہے، اس کو کوئی فرد یا ادارہ کسی غلط مقصد کے لئے استعمال نہ کرے۔ یہ ڈیٹا ایسی آرگنائزیشنز بھی غلط استعمال کر سکتی ہیں جو کہ ریاست کے خلاف کام کرتی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے الیکشن کمیشن نے 8300 کی سہولت دی ہوئی ہے تاکہ وہ اپنے نام کا اندراج اور دیگر کوائف چیک کر سکیں۔ڈیٹا کو سائبر حملوں سے محفوظ رکھنا بھی مقصود ہے ۔

ایکشن کمیشن کے مطابق انتخابی فہرستیں قانون کے مطابق جوائنٹ الیکٹوریٹ کے تحت بنائی جاتی ہیں، انتخابی فہرستیں کسی مذہب کی بنیاد  پر نہیں بنائی جاتیں، امیدوار یا کوئی اور شخص انتخابی فہرستوں کی حسب ضابطہ کاپیاں حاصل کرسکتا ہے۔

 

Advertisement