Advertisement
پاکستان

وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

فواد حسن فواد کیخلاف الیکشن کمیشن میں سیاسی وابستگی کے الزام پر درخواست دائر کی گئی تھی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 28th 2023, 9:06 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے  کی درخواست مسترد

الیکشن کمیشن نے نگراں وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواست مسترد کر دی، الیکشن کمیشن نے سیاسی وابستگی کے الزام پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد پر سیاسی وابستگی کے الزام سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا، الیکشن کمیشن نے عزیز الدین کاکا خیل کی درخواست مسترد کر دی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فواد حسن فواد انتخابات پر اثر انداز نہیں ہو سکتے، درخواست بادی النظر میں ذاتی رنجش کا باعث لگتی ہے، سیاسی وابستگی کا الزام ثابت نہیں ہوا اور فواد حسن فواد بطور بیورو کریٹ اچھی شہرت کے حامل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عزیز الدین کاکا خیل نے فواد حسن فواد کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی جس میں سیاسی وابستگی کا الزام عائد کیا تھا۔

Advertisement