Advertisement
ٹیکنالوجی

یوتھ کیلئے آئی ٹی پروگرامز شروع کیے جا رہے ہیں ،وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا حکومت آئی ٹی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت کےلئے ماہر افرادی قوت کےذریعے ملک کو آگے لے جانا چاہتی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 4th 2024, 12:13 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
یوتھ کیلئے  آئی ٹی پروگرامز شروع کیے جا رہے ہیں ،وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے نگران وزیر ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم سے آراستہ کرنے کےلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے۔

 انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا حکومت اگلے ہفتے سے ملک بھر میں دس ہزار ای روزگار مراکز قائم کرنے کا منصوبہ شروع کرے گی۔

 نگران وزیر ڈاکٹر عمر سیف  نے کہا مشترکہ ای مراکز کے قیام سے سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

 ڈاکٹر عمر سیف نے کہا حکومت آئی ٹی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت کےلئے ماہر افرادی قوت کےذریعے ملک کو آگے لے جانا چاہتی ہے۔

Advertisement