جی این این سوشل

کھیل

ویمنز انڈر19 ایشیا کپ:بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

 بھارت نے 68 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ویمنز انڈر19 ایشیا کپ:بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
ویمنز انڈر19 ایشیا کپ:بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

 کوالالمپور  میں کھیلے جانے والے  میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم بھارت کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی اور صرف 67 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔

 بھارت نے 68 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ 15 دسمبر سے 22 دسمبر تک ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلا جائے گا۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور نیپال کی ٹیمیں  شامل ہیں۔

جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور ملائیشیا کی ٹیمیں ہیں۔ پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ 16 دسمبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔

موسم

ملک میں سردی کی شدت برقرار، پہاڑی علاقوں پر برفباری

گزشتہ روز استور میں درجہ حرارت منفی 11 ،کالام اور کوئٹہ میں درجہ حرارت کم سے کم منفی 5 ڈگری گریڈ ریکارڈ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سردی کی شدت برقرار، پہاڑی علاقوں پر برفباری کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت  برقرار ہے،جبکہ  پنجاب کے بعض مقامات پر ہلکی دُھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا ،پہاڑی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمال مغربی بلو چستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

گزشتہ روز استور میں درجہ حرارت منفی 11 ،کالام اور کوئٹہ میں درجہ حرارت کم سے کم منفی 5 ڈگری گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ملک کے شمالی علاقوں میں برف باری کے بعد شوگران میں سیاحوں کی بڑی تعداد پہنچ چکی ہے، اس کے علاوہ وادی سوات کے سیاحتی مقامات مالم جبہ، کالام اور مہوڈنڈ میں بھی برفباری سے نظارے اور بھی حسین ہوگئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

شام: اسرائیل کے  عسکری تنصیبات  پر 60 سے زائد حملے

صیہونی فورسز نے دمشق میں فورتھ ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر اور قریبی علاقوں میں بمباری کرتے ہوئے ریڈار سسٹم اور فوجی اسلحہ ڈپو تباہ کردیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شام: اسرائیل کے  عسکری تنصیبات  پر 60 سے زائد حملے

دمشق: اسرائیل کے شامی عسکری تنصیبات اورہتھیاروں کے ذخائر پر حملے جاری ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بشار الاسد اور ان کی حمایت یافتہ فوج کے فرار ہونے کے بعد اسرائیل مسلسل شامی فوج کے اسلحے کے ذخائر اور فوجی سازوسامان کو  تباہ کر رہا ہے،

 گزشتہ روزصیہونی فورسز نے دمشق میں فورتھ ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر اور قریبی علاقوں میں بمباری کرتے ہوئے ، فضائی حملوں میں ریڈار سسٹم اور فوجی اسلحہ ڈپو تباہ کردیا گیا۔ 

برطانیہ میں موجود تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس  کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ چند گھنٹوں میں شام کے فوجی ٹھکانوں اور ہتھیاروں کے ذخائر پر 61 میزائل حملے  کیے گئے۔ 

دوسری جانب اسرائیلی فوج شام کے شہر قنیطرہ میں پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے اور علاقہ جبری خالی کرانے کےلیے پانی و بجلی اور سڑکوں کا نظام تباہ کردیا ہے۔

واضح  رہے کہ شام میں بشار الااسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد اسرائیل کی جانب سے شام پر جارحیت کا یہ  سلسلہ  جاری ہے، اسرائیل کی جانب سے شام میں فوجی تنصیبات اور اسلحہ بنانے والی جگہوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اردن میں ہونے والے عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس میں شرکاء کی جانب سے شام میں اسرائیلی دراندازی کی مذمت کی گئی۔

اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ اسرائیلی حملے علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہیں ، عالمی برادری اسرائیل کومقبوضہ شامی علاقوں سے متعلق قراردادوں پرعملدرآمد کا پابند بنائے، شامی عوام کو تمام ضروری مدد فراہم کریں گے، شام کی تعمیر نو کیلئے اقدامات اور مدد بھی کریں گے

دوسری جانب شامی وزیر اعظم اور عالمی رہنماؤں نے اسرائیل کی جانب سے شامی سرزمین پر قبضے اور جاری حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر اپنی فوجیں شامی سرزمین سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

فرانس:  فائرنگ سے 2 تارکین وطن سمیت 5 افراد ہلاک

فائرنگ کا واقعہ شمالی شہر ڈنکرک کے قریب لون پلیج میں پیش آیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فرانس:  فائرنگ سے 2 تارکین وطن سمیت 5 افراد ہلاک

فرانس کے شمالی شہرڈنکرک کے قریب فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

فرانسیسی میڈیا  کے مطابق فائرنگ سے2 سیکیورٹی اہلکار جبکہ 2 تارکین وطن ہلاک ہوئے ہیں،

فائرنگ کا واقعہ شمالی شہر ڈنکرک کے قریب لون پلیج میں پیش آیا۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے خود کو پولیس کے حوالے کر کے پانچ افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا اعتراف جرم بھی کرلیا۔

 رپورٹس کے مطابق  فائرنگ کرنے والے شخص کی گاڑی سے مزید 3 ہتھیار بھی برآمد کئے گئے، تارکین وطن کی عارضی پناہ گاہ کے قریب فائرنگ کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll