Advertisement
پاکستان

سینئر صحافی جاوید شہزاد انتقال کر گئے

صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم  شہبازشریف اور وفاقی وزیر اطلاعات نے جاوید شہزاد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jan 13th 2025, 3:44 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سینئر صحافی جاوید شہزاد انتقال کر گئے

اے بی این،روزنامہ اوصاف کے چیف رپورٹر اور سینئر صحافی جاوید شہزاد انتقال کر گئے ۔

صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم  شہبازشریف اور وفاقی وزیر اطلاعات نے جاوید شہزاد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روزنامہ اوصاف کے چیف رپورٹر اور سینئر صحافی جاوید شہزاد حرکت قلب بند ہو جانے سے وفات پاگئے ہیں ، انکی نماز جنازہ کل صبح  ادا کی جائے گی ۔

سینئر صحافی کی نمازجنازہ کل صبح 11 بجے بڑے قبرستان، چوہڑ چوک راولپنڈی  میں ادا کی جائے گی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینئر صحافی جاوید شہزاد کے انتقال پر اظہار افسوس اوراہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا،صدر مملکت کی جاوید شہزاد کیلئے دعائے مغفرت اور ورثا کیلئے صبر جمیل کی دعا  کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جاوید شہزاد کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ مرحوم کی پاکستان میں جرنلزم اور میڈیا کے شعبوں میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

Advertisement
Advertisement