جی این این سوشل

پاکستان

فرح گوگی کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فرح گوگی کے نام پر کروڑوں روپے مالیت کی مختلف گاڑیاں ہیں جن میں پاکستان میں 22 گاڑیاں بھی شامل ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فرح گوگی کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں بشریٰ بی بی کی عزیز فرح گوگی کے اثاثوں کی تفصیلات احتساب عدالت میں سامنے آگئی ہیں۔

نیب رپورٹ کے مطابق فرح گوگی پاکستان میں متعدد پلاٹ، گھر اور گاڑیوں کی مالک ہیں۔ پاکستان میں ان کے نام پر نو پلاٹ ہیں جن میں سے پانچ لاہور اور چار اسلام آباد میں ہیں۔ ڈی ایچ اے لاہور میں ان کے پاس چار اور 10 مرلہ پلاٹ ہیں۔


رپورٹ کے مطابق فرح گوگی کے پاس نجی ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور میں 2.5 اور 4 مرلہ کے پلاٹ ہیں۔ اس کے علاوہ اسلام آباد میں 40 کنال اور 100 کنال کی دو اراضی ان کے نام منتقل کی گئی ہے۔


رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فرح گوگی کے نام پر کروڑوں روپے مالیت کی مختلف گاڑیاں ہیں جن میں پاکستان میں 22 گاڑیاں بھی شامل ہیں جب کہ ان کے کراچی اور لاہور کے مختلف بینکوں میں 29 بینک اکاؤنٹس رجسٹرڈ ہیں۔


خیال رہے کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے شہزاد اکبر، زلفی بخاری اور فرح گوگی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔

پاکستان

آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست خارج کر دی

آئینی بینچ نے عدم پیروی پر درخواست کو خارج کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست خارج کر دی

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست خارج کردی۔

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ جسٹس جمال خان مندو خیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل ہے۔

عدالت عظمیٰ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کردی، آئینی بینچ نے عدم پیروی پر درخواست کو خارج کیا جبکہ رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر ناقابلِ سماعت کے اعتراضات برقرار رہے۔

گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اور آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل سمیت مجموعی طور پر 2 ہزار سے زائد مقدمات رواں ہفتے سماعت کے لیے مقرر کیے تھے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست محمود اختر نقوی نے دائر کی تھی۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5 سال کے حوالے سے ترمیمی بل منظور کیا گیا تھا۔ بعد ازاں قومی اسمبلی و سینیٹ سے آرمی چیف، ایئرچیف اور نیول چیف کی مدت ملازمت 3 سے 5 کرنے کے حوالے سے منظور ہونے والے بل پر قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے دستخط کردیے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ایس ڈی پی منصوبہ جات میں شفافیت کے لئے وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ہدایت جاری

ذرائع کے مطابق وزارت منصوبہ بندی نے تمام ڈویژنز کو تھرڈ پارٹی آڈٹ کی ہدایات جاری کر دیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ایس ڈی پی منصوبہ جات میں شفافیت کے لئے وزیراعظم شہباز شریف  کی  اہم ہدایت جاری

پی ایس ڈی پی منصوبہ جات میں شفافیت کے لئے وزیراعظم شہباز شریف نے اہم ہدایت جاری کی ہیں۔
ذرائع وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے 7 ارب سے زائد مالیت کے پی ایس ڈی پی منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تمام منصوبوں کے آذادانہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کی ہدایت جاری کی ہیں، تھرڈ پارٹی آڈٹ کا مقصد منصوبوں پر شفافیت کے ساتھ عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت منصوبہ بندی نے تمام ڈویژنز کو تھرڈ پارٹی آڈٹ کی ہدایات جاری کر دیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کا مقصد ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر شدید بیمار، بیٹے کی اعلیٰ حکام سے علاج  کیلئے اپیل

پی سی بی اور حکومت علاج کےلئے تعاون کرے تاکہ ان کا علاج اچھے طریقے سے ہو سکے، بیٹا نعمان نذیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر شدید بیمار، بیٹے کی   اعلیٰ حکام سے علاج  کیلئے اپیل

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر کی طبعیت خراب ہونے پر ان کے بیٹے نعمان نذیر  نے پی سی بی اور اعلیٰ حکام سے علاج  کیلئے اپیل کردی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونئیر شدید علیل ہوگئے ہیں ، ان کے صاحبزادے نے بتایا کہ شدید بیماری کے باعث ان کے پیٹ میں پانی بھرنے لگا ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹر 5 سال قبل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹرکے بیٹے نعمان نذیر نے بتایا کہ محمد نذیر جونئیر کو اس وقت فوری بہترین علاج کی ضرورت ہے، گذشتہ تین چار برس سے میں خود ان کا علاج کرا رہا ہوں، میری چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپیل ہے کہ میرے والد کے علاج کیلئے فوری اقدامات کریں۔

نعمان نذیر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے بھی ان کے ساتھ بہت تعاون کیا ہے لیکن اس وقت انہیں انتہائی نگہداشت کی اشد ضرورت ہے اس لیے اب پی سی بی اور حکومت اس حوالے سے تعاون کرے تاکہ ان کا علاج اچھے طریقے سے ہو سکے،  والد کو پہلے سے زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہے ۔ 

یاد رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر نے پاکستان کیلئے 14 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیل رکھے ہیں اور نذیر جونیئر نے مجموعی طور پر 37 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll