Advertisement
علاقائی

مری میں 20 سے زائد غیر قانونی عمارتیں، ہوٹلز اور دکانیں گرادی گئیں

 مری میں تجاوزات کے باعث سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قاسم اعجاز

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 13th 2024, 4:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مری میں 20 سے زائد غیر قانونی عمارتیں، ہوٹلز اور دکانیں گرادی گئیں

مری میں غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن میں 20 سے زائد عمارتیں، ہوٹلز اور دکانیں گرا دی گئیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قاسم اعجاز کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے  بتایا کہ آپریشن جیکا گلی، مسیاڑی روڈ اور مری شہر میں کیا گیا جب کہ آپریشن کے دوران 20 سے زائد عمارتیں، ہوٹلز اور دکانیں گرائی گئیں۔

قاسم اعجاز نے بتایا کہ مری میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن تین روز سے جاری ہے، آپریشن میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement