جی این این سوشل

تفریح

اداکارہ زویا ناصراور جرمن نژاد نومسلم منگیتر کرسٹن بیٹزمین کی راہیں جدا

پاکستانی اداکارہ زویا ناصراور اُن کے جرمن نژاد نومسلم منگیتر کرسٹن بیٹزمین کے حوالے سے یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ جوڑے نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر اَن فالو کردیا ہے اور راہیں جدا کرلی ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اداکارہ زویا ناصراور جرمن نژاد نومسلم  منگیتر کرسٹن بیٹزمین کی راہیں جدا
اداکارہ زویا ناصراور جرمن نژاد نومسلم منگیتر کرسٹن بیٹزمین کی راہیں جدا

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ زویا ناصر اور جرمن ولاگر ان کے منگیتر کرسیٹن بیٹزمن نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو کردیاجس کے بعد اداکارہ کی جانب سے واضاحت دیتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ کرسٹین بیٹزمین سے شادی نہیں کررہی ہیں۔اداکارہ نے وجہ بتاتے ہوئے لکھا میری ثقافت ، میرے ملک ، میرے عوام اور میرے مذہب کے بارے میں بے حسی کے حوالے سے اس میں اچانک آنے والی تبدیلی میرے اس مشکل اور اٹل فیصلے کا باعث بنی۔

زویا نے واضح کیا کہ کچھ مذہبی و معاشرتی حدود ایسی ہوتی ہیں جنہیں کسی صورت پار نہیں کیاجاسکتا، اسی لیے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے اللہ سے دعاگو ہوں کہ وہ مجھے دنیاوی مشکلات سے نمٹنے کے لئے طاقت عطا فرمائے اور کرس کے روشن مستقبل کی خواہش کرتی ہوں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Zoya Nasir (@zoyanasir)

واضح رہے کہ اداکارہ زویا ناصر اور کرسیٹن بیٹزمن نے رواں سال فروری میں منگنی کا اعلان کیا تھا، ساحل پر ڈرامائی انداز میں شادی کی پیشکش اور پھر ان کی منگنی کی خبریں تصاویر کے ہمراہ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھیں۔

 

 

 

پاکستان

پی ٹی آئی احتجاج میں مظاہرین کامبینہ آنسو گیس کا استعمال، آئی جی کے پی کا تحقیقات کا حکم

سینٹرل پولیس آفس نے تمام ڈی آئی جیز سے آنسو گیس اسٹاک کی تفصیلات مانگ لی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی احتجاج میں مظاہرین کامبینہ آنسو گیس کا استعمال، آئی جی کے پی کا  تحقیقات کا حکم

پی ٹی آئی کے احتجاج میں مظاہرین کی جانب سے مبینہ آنسو گیس کے استعمال کے معاملے پر سینٹرل پولیس آفس نے تمام ڈی آئی جیز سے آنسو گیس اسٹاک کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

مظاہرین پر مبینہ سرکاری آنسو گیس شیل کے استعمال کاالزام ہے، آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کی ہدایت پر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، خط میں متعلقہ حکام سے کہا گیا کہ آنسو گیس کے دستیاب اسٹاک اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ان کے استعمال کی تمام تفصیلات دی جائیں۔

سینٹرل پولیس آفس کی جانب سے تمام ڈی آئی جیز اور دیگر یونٹس کے سربراہان کو باضابطہ خط میں لکھا گیا کہ محکمہ پولیس کی غیر سیاسی رہنے سے متعلق 21 نومبر کو خط لکھا گیا تھا، پولیس کی غیر جانبداری کو برقرار رکھنے کے لیے آنسو گیس اسٹاک سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں۔

خط میں کہا گیا کہ خبریں آئی ہیں کہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے مبینہ طور پر آنسو گیس کا استعمال کیا ہے، اے آئی جی لاجسٹکس کے دفتر میں ایک ٹیم کو تفصیلات کے حصول کے لیے تعینات کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

دورہ جنوبی افریقہ: فخرزمان سمیت سینئرز کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان

بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی واپسی ہو گی جبکہ وائٹ بال ٹیم میں فخر زمان کی واپسی کا قوی امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دورہ جنوبی افریقہ: فخرزمان سمیت سینئرز کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان

دورہ جنوبی افریقہ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈز پر مشاورت کا  عمل جاری ہے، جبکہ فخر زمان سمیت دوسرے سنئیرز کھلاڑیوں کی وائٹ بال ٹیم میں واپسی کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے اختتام یا پہلے ٹی 20 میچ کے بعد دورہ جنوبی افریقہ کیلئے سکواڈز کا اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز کے لیے مضبوط سکواڈ ہو گا، بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی واپسی ہو گی جبکہ وائٹ بال ٹیم میں فخر زمان کی واپسی کا قوی امکان ہے۔

جبکہ چیمپئنز ٹرافی کو سامنے رکھتے ہوئے فخر زمان کو ٹیم کی ضرورت قرار دیا گیا ہے جبکہ ریڈ بال ٹیم کے لیے امام الحق کے نام پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف  کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز میں بھی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے پر اتفاق کیا گیا ہے، جبکہ سینئر بلےبازوں اور باؤلرز کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں آرام دیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ کھلاڑیوں کا کیمپ جلد جنوبی افریقہ میں لگانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، پاکستان کی ٹیم دسمبر میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی جہاں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ون ڈے، 3 ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی،دونوں ٹیموں کے درمیان وائٹ اور ریڈ بال سیریز 10دسمبر سے 7 جنوری تک کھیلی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

آسٹریلیا:16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا بل منظور

پابندی پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک جرمانہ ہو سکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آسٹریلیا:16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا بل   منظور

آسٹریلوی ایوان نمائندگان نے نوعمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی کا بل منظور کر لیا ہے، جس کے مطابق 16 سال سے کم عمر بچے  اب سوشل میڈیاکا استعمال نہیں کر سکیں گے۔

پابندی کے بل کو ایوان نمائندگان نے 13 کے مقابلے میں 102 ووٹ سے منظور کیا، جس کے بعد بل کو اگلے ہفتے سینیٹ میں حتمی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، جس کے بعد یہ اس نوعیت کا دنیا کا پہلا قانون بن جائے گا۔

بل  کی سینیٹ سے منظوری کے بعد حکام کو کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آنے سے روکنے کے لیے ایک سال کے اندر سکیورٹی نظام قائم کرنا ہو گا،

اس بل کے تحت ٹک ٹاک، فیس بک، اسنیپ چیٹ، ریڈٹ، ایکس اور انسٹاگرام سمیت دیگر پلیٹ فارمز کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ 16 سال سے کم عمر بچوں کو اپنے اکاؤنٹس بنانے سے روکنے کا نظام قائم کریں، جبکہ پابندی پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll