لاہور: شہباز شریف نے بلیک لسٹ سے نام نکلوانے کے لئے دی گئی درخواستیں واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے اور عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کروانے سے متعلق اپنی تمام درخواستیں واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس حوالے سے انہوں نے لاہور ہائی کورٹ سے بھی رجوع کرلیا ہے۔
شہباز شریف کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی ہے، جس میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا ہے، نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے باعث درخواست واپس لینا چاہتے ہیں، جب کہ عدالت نے 26مئی کے لیے عمل درآمد کیس میں نوٹسز جاری کررکھے ہیں، ہم عمل درآمد سے متعلق درخواست کی پیروی نہیں کرنا چاہتے عدالت درخواست واپس کرے۔
دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے شہبازشریف کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی ہے، اور جسٹس علی باقر نجفی 24 مئی کو شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے شہباز شریف کو 8 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی، تاہم شہبازشریف کو حکومت کی جانب سے بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا تھا، جس پر انہوں نے ڈی جی ایف آئی اے، سیکرٹری داخلہ، اور وفاقی حکومت کو فریق بناتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی، جس میں مؤقف پیش کیا گیا تھا کہ عدالت نے مجھے بیرون ملک جانے کی اجازت دی لیکن امیگریشن حکام نے بیرون ملک جانے سے روک دیا، عدالت سے استدعا ہے کہ متعلقہ حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago




