Advertisement
پاکستان

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن ،3 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہاگیا کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کی حمایت سے بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو ثبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 14th 2024, 9:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن ،3 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بولیڈا  میں سیکورٹی فورسز نے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے ۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر بارودی سرنگ کا دھماکا کیا جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سیکورٹی فورسز نے فوری طورپر جوابی کارروائی کی اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثرانداز میں نشانہ بنایا ، علاقے میں ممکنہ طورپرموجود دہشت گردوں کا صفایا کرے کیلئے کارروارئی جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہاگیا کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کی حمایت سے بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو ثبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ان قربانیوں سے ہمارا عزم مزید مستحکم ہوتا ہے۔

Advertisement