Advertisement

جاپان میں زلزلے کے نہایت دیر پا اثرات

ماہرین کو یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بندرگاہ کے شمال کی جانب ایک بحری چٹان کا مقام بھی تقریباً 3.6 میٹر تبدیل ہوا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 14th 2024, 9:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جاپان میں زلزلے کے  نہایت دیر پا اثرات

جاپان : جاپان کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ انڈسٹریل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے گروپ ماہرین نے کہا ہے کہ وسطی جاپان میں آنے والے شدید زلزلے کی وجہ سے زمین کی سطح میں تقریباً چار میٹر تک کی تبدیلی آئی ہے۔

زلزلے سے پہلے کی پانی کی سطح کا تعین سمندر میں بندرگاہ کی حفاظتی دیوار کے ساتھ گھونگوں اور سمندری کیڑے مکوڑوں کے مسکنوں کے ذریعے کیا گیا تھا۔ماہرین کو یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بندرگاہ کے شمال کی جانب ایک بحری چٹان کا مقام بھی تقریباً 3.6 میٹر تبدیل ہوا ہے۔شمالی واجیما اور سُوزُو شہر کی ساحلی پٹی تین زیرِ آب پرتوں پر مشتمل ہے۔واضح رہے کہ یہ پرتیں پچھلے 6 ہزار سال کے دوران بڑے زلزلوں میں تشکیل پائی ہیں۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ انڈسٹریل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے گروپ لیڈر شِشی کُورا ماسانوبُو نے کہا کہ زمین کی سطح میں 4 میٹر کی تبدیلی انتہائی غیر معمولی ہے۔وہ بتاتے ہیں کہ جزیرہ نما نوتو کی تشکیل، سطح میں تبدیلی کے اِسی عمل سے ہوئی تھی، لیکن اس بڑے پیمانے پر ایسا عمل ہزار ہا سال میں صرف ایک بار ہوتا ہے۔

جاپانی خبررساں ادارے اینایچ کے کے مطابق جاپانی ماہرین کی جانب سے جاری بیان میں یہ اعلان جزیرہ نما نوتو کے شمالی حصے کے واجیما شہر میں کائیسو بندرگاہ کے آس پاس کے علاقوں کا سروے کرنے کے بعد کیا ہے ۔انہوں نے زلزلے سے پہلے اور بعد میں پانی کی سطح کا موازنہ کر کے تقریباً 4 میٹر کی تبدیلی کی تصدیق کی ہے۔

Advertisement
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

  • ایک دن قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

  • ایک دن قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ

پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ

  • 2 دن قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

  • ایک دن قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان

وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان

  • 2 دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی

بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی

  • 2 دن قبل
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

  • 2 دن قبل
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • 12 گھنٹے قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • 18 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

  • ایک دن قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • 18 گھنٹے قبل
Advertisement