انہوں نے کشمیری پناہ گزین کیمپ مظفرآباد میں مقیم مقبوضہ جموں و کشمیر کے مہاجرین میں موسم سرما کی کٹس تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے


نگران وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال حسین ملک نےکہا ہے کہ مہاجرین میں موسم سرما کی کٹس تقسیم کرنے کا مقصد ان بہادر افراد اور خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے جوبھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کی وجہ سے اپنے وطن سے دور رہنے پر مجبور ہیں،مقبوضہ وادی کے حقیقی مالکان پناہ گزین کیمپوں میں مصائب برداشت کر رہے ہیں ۔
انہوں نے کشمیری پناہ گزین کیمپ مظفرآباد میں مقیم مقبوضہ جموں و کشمیر کے مہاجرین میں موسم سرما کی کٹس تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ۔
مشعال حسین ملک آزاد جموں و کشمیر کے 2 روزہ دورے پر ہیں جو آزاد جموں و کشمیر میں سخت موسمی حالات کے چیلنجوں کا سامنا کرنے والے مہاجرین کو ریلیف فراہم کرنے کی مہم کی قیادت کر رہی ہیں، معاون خصوصی کی فوکل پرسن سبین حسین ملک اور ڈی جی لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ڈاکٹر رحیم اعوان معاون خصوصی کے ہمراہ ہیں۔
انہوں نے پناہ گزینوں کو یقین دلایا کہ امداد کی حالیہ تقسیم ایک بار کی کوشش نہیں بلکہ جاری عزم کا حصہ ہے، انہوں نے پناہ گزینوں کیلئے رمضان پیکج کا اعلان بھی کیا جس کا مقصد مقدس مہینے کے دوران انہیں مستقل ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے پناہ گزین کیمپوں کے اندر بچوں کیلئے مناسب تعلیم کی سہولیات کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے اپنے پختہ عزم کا بھی اظہار کیا۔
مشعال حسین ملک نے مہاجرین میں موسم سرما کی کٹس تقسیم کیں جن میں ضروری اشیاجیسے گرم کپڑے، کمبل، تھرمل موزے، دستانے اور دیگر اشیاشامل ہیں۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی مہاجرین سے گھل مل گئیں اور ان سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم ان ضرورتمند لوگوں کی مدد کریں۔
مہاجرین کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے انہوں نے آزاد جموں و کشمیر میں پناہ گزینوں کو یقین دلایا کہ انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، حکومت پاکستان آزاد جموں و کشمیر کیلئے زیادہ سے زیادہ پبلک فنڈز خرچ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی ترقی کو یقینی بنانےکیلئے نجی فنڈز بھی فراہم کر رہی ہے۔
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 2 دن قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 20 گھنٹے قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 20 گھنٹے قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- ایک دن قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- ایک دن قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 2 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 دن قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- ایک دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 2 دن قبل




