آزاد پارلیمانی گروپ کے رکن سینیٹر ہلال الرحمان نے قرار داد پیش کی جس میں شدید سرد موسم، برف باری اور سیکیورٹی چیلنجز کو عام انتخابات میں رکاوٹیں قرار دیا گیا


اسلام آباد: 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کو ملتوی کرنے کیلئے تیسری قرارداد اتوار کو سینیٹ میں پیش کی گئی، جس میں اس اقدام کی وجہ خیبر پختونخوا میں موسمی حالات اور سیکیورٹی خدشات کو چیلنج کیا گیا ہے۔
آزاد پارلیمانی گروپ کے رکن سینیٹر ہلال الرحمان نے قرار داد پیش کی جس میں شدید سرد موسم، برف باری اور سیکیورٹی چیلنجز کو عام انتخابات میں رکاوٹیں قرار دیا گیا۔
قرارداد میں اس بات کو موضوع بنایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں سخت موسمی حالات کت باعث شہریوں کو ووٹ ڈالنے میں پریشانی کا سامنا ہے اور امیدواروں کو اپنی انتخابی مہم چلانے میں متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملک میں خاص طور پر کے پی میں سیکورٹی کے خدشات امیدواروں کو ان کی انتخابی مہم کے دوران دہشت گرد حملوں کے خطرات لاحق ہیں، جو رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں اور ان کی شرکت کو محدود کر رہے ہیں"۔ اس نے دلیل دی کہ انتخابات کے لیے 8 فروری کی طے شدہ تاریخ منصفانہ اور جامع انتخابی عمل کے لیے سازگار نہیں تھی۔
پہاڑی علاقوں میں شدید موسمی حالات اور سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو دیکھتے ہوئے انتخابات میں تاخیر کا مطالبہ کیا گیا۔

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 21 hours ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- a day ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 2 days ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- a day ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 21 hours ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- a day ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 days ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 2 days ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 2 days ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 days ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 15 hours ago




