Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو آزاد حیثیت میں مختلف انتخابی نشانات الاٹ کر دیے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 15th 2024, 2:45 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بلے کا نشان واپس لینے کے بعد امیدواروں کو مختلف انتخابی نشانات الاٹ کردیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو آزاد حیثیت میں مختلف انتخابی نشانات الاٹ کر دیے ہیں۔

سوات کے حلقہ این اے 2 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر امجد کو چائے، این اے 3 سے سلیم الرحمان کو چمٹا اور این اے 4 سے سہیل سلطان کو بکری کا انتخابی نشان مل گیا۔

پشاور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 29 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ارباب عامر ایوب کو پیالہ اور این اے 47 سے پی ٹی آئی کے شعیب شاہین کو فاختہ کے نشانات الاٹ کیے گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کو کے پی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 10 پر آزادی حیثیت میں چینک کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا جبکہ این اے 23 سے علی محمد خان کو ڈولفن کا نشان دیا گیا۔

 

 

Advertisement
Advertisement