ملک بھر میں ممنوعہ اسلحہ لائسنس کے اجرا کی تمام تفصیلات طلب کر لیں

.jpg&w=3840&q=75)
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کلاشنکوف کلچر ختم کرنے کا عزم، ملک بھر میں ممنوعہ اسلحہ لائسنس کے اجرا کی تمام تفصیلات طلب کر لیں
سپریم کورٹ نے سیکرٹری داخلہ سمیت تمام صوبائی ہوم سیکرٹریز اور آئی جیز کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ چوری کے الزام میں نامزد ملزم کاشف کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔سپریم کورٹ نے ممنوعہ اسلحے کے لائسنس سے متعلق حکام سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ، تمام سیکرٹریزمحکمہ داخلہ،آئی جیز، اٹارنی جنرل اور صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کردیا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اسکول اور بازارجاؤ تو لوگ کلاشنکوف لے کر کھڑے نظر آتے ہیں،ڈرتے ہیں توگھروں میں رہیں، باہراس لیے نکلتے ہیں کہ لوگوں کوڈرایا جائے اوراپنا اثرورسوخ دکھا سکیں، منشیات اور کلاشنکوف نے پاکستان کو تباہ کر دیا ہے۔مجھےبھی آفرکی جاتی رہی کہ آپ کلاشنکوف کالائسنس لیں، اس طرح کالے شیشے لگا کربڑی بڑی گاڑیوں میں کلاشنکوف لیکردنیا میں کہیں کوئی نہیں گھومتا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آئی جی ایسے کلاشنکوف کے کاغذ دے رہے ہیں توکیوں نہ ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے؟ ہم سیکرٹری داخلہ کو لکھ دیتے ہیں تمام کلاشنکوف اور لائسنس واپس کریں۔ملک سے کلاشنکوف کلچر ختم کرنا ہوگا۔ اسکول اور بازارجاؤ تو لوگ کلاشنکوف لے کر کھڑے نظر آتے ہیں،ڈرتے ہیں توگھروں میں رہیں، باہراس لیے نکلتے ہیں کہ لوگوں کوڈرایا جائے اوراپنا اثرورسوخ دکھا سکیں۔
چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ اسلام آباد میں کلاشنکوف لیکر گھروں کے باہرگارڈ کھڑے ہیں، کالے شیشے کے ساتھ لوگ کلاشنکوف لیکرجاتے ہیں اور پولیس کی ان سے پوچھنے کی ہمت نہیں ہوتی۔ کیسے پتہ ہوگا کہ کلاشنکوف والےدہشت گرد تھے یا کوئی اور تھے۔
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 2 دن قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- ایک دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- ایک دن قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 2 دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- ایک دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 3 دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- ایک دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 3 دن قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 2 دن قبل
