پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات معطل، پاکستانی سفیر کو واپس بلا لیا گیا
پاکستان ایران کے غیر قانوی اقدام کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ


پاکستان نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان کر دیا
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور پاکستان سے ایرانی سفیر کو واپس اپنے ملک جانے کا کہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکام نے ایران کے تمام دورے ملتوی کر دیئے ہیں، گزشتہ رات ایران کی طرف سے پاکستان کی خود مختاری کی کھلم کھلا خلاف وزری کی گئی۔ پاکستان اس غیر قانوی اقدام کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پنجگور میں کئے گئے حملے کی تمام تر ذمہ داری ایران پر عائد ہوتی ہے، پاکستان کی خود مختاری پر حملہ یواین چارٹر کی خلاف ورزی اور ایرانی جارحیت کا ثبوت ہے۔ نتائج کی ذمہ داری پوری طرح ایران پر عائد ہو گی، ہم نے یہ پیغام ایرانی حکومت کو پہنچا دیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے مزیدکہا کہ ایران کے ساتھ ہونے والی مجوزہ ملاقاتیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں، ایران اور پاکستان کے درمیان سفارتی دوروں کو بھی روکا جارہا ہے۔ایران نے جارحیت کو چھپانے کے لیے جیش العدل کے جھوٹے بیانیے کا سہارا لیا۔ ہم نے اپنا پیغام ایرانی حکومت تک پہنچا دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان میں ایرانی سفیر اس وقت ایران کے دورے پر ہیں لہٰذا وی ابھی واپس نہ آئیں، ایران کا یہ غیرقانونی عمل مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 2 days ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 3 days ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 days ago

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 13 hours ago

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 11 hours ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 3 days ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 9 hours ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 2 days ago

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 days ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 3 days ago

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 13 hours ago

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 7 hours ago
