Advertisement
پاکستان

انتخابی نشانات میں ردوبدل جاری رہی تو مختلف حلقو ں میں انتخابات میں تاخیر ہو سکتی ہے ، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے کہا کہ ملک میں انتخابات کو لے کر کافی چیلنجزز کا سا منا ہے ، اس صورت میں پاکستا ن میں الیکشن کروانا ایک بہت بڑا چیلنج ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 17th 2024, 11:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
انتخابی نشانات میں ردوبدل جاری رہی تو مختلف حلقو ں میں انتخابات میں تاخیر ہو سکتی ہے ، الیکشن کمیشن

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ اگر انتخابی نشانات میں ردوبدل کا سلسلہ جاری رہا تووہ مخصوص حلقوں علاقوں میں عام انتخابات میں تاخیر کے آپشن پر غور کیا جا سکتا ہے ۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ ملک میں انتخابات کو لے کر کافی چیلنجزز کا سا منا ہے ، اس صورت میں پاکستا ن میں الیکشن کروانا ایک بہت بڑا چیلنج ہے ، الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ مختلف چینلز کے ذریعے تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے بیان کے مطابق  الیکشن کمیشن پہلے ہی بیلٹ پیپرز کی چھپائی تین پرنٹنگ کارپوریشنوں کودے چکا ہے اور چھپائی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

الیکشن کمیشن بدلتی ہوئی صورتحال سے نمٹنے کے لئے انتخابی نشانات کو تبدیل کرنے کے خلاف ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد کر رہا ہے۔

Advertisement