Advertisement
پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی سمیت متعدد پارٹی رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنےکا فیصلہ برقرار

لاہور ہائیکورٹ نے آر او اور ایپلنٹ ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 17th 2024, 11:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بانی چیئرمین پی ٹی آئی سمیت  متعدد پارٹی رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنےکا فیصلہ برقرار

لاہورہائیکورٹ نے حلقہ این اے 122 اور این اے 89 سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت شاہ محمود قریشی ، چوہدری پرویز الٰہی ،فواد چوہدری ، حماد اظہر اور صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی وکیل نے دلائل دیئے کہ موجودہ کیس میں الیکشن لڑنے سے نا اہلی کا اختیار ریٹرننگ افسران کے پاس نہیں۔ یہ اختیار عدالت کا ہے۔عمران خان کی سزا کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔ سپریم کورٹ یہ کہہ چکی ہے کہ کسی کو نا اہل کرنے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس نہیں۔ الیکشن کمیشن کا آرڈر ٹھیک نہیں ہے۔

وکیل نے اپنے دلائل میں مزید کہا کہ این اے 122 لاہور میں تجویز کنندہ کا حلقے سے نہ ہونے کا بھی اعتراض لگایا گیا ہے۔ حلقہ بندیوں کی جو آخری لسٹ آئی اس میں تجویز کنندہ اسی حلقے میں تھا،  الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل دیئے کہ ریٹرننگ افسر یہ کہہ سکتا ہے کہ امیدوار آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتا۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی اپیلوں کو خارج کرتے ہوئے دونوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقراررکھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی،  پرویز الٰہی، حماد اظہر اور صنم جاوید کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف درخواستیں بھی خارج کرتے ہوئے الیکشن کےلئے نا اہل قرار دے دیا۔

پرویز الٰہی کے این اے 64، 69 اور پی پی 32، 34 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔حماد اظہر نے این اے 129 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جس کو عدالت نے مسترد کر دیا۔ عدالت نے صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر بھی فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست خارج کر دی،

لاہور ہائیکورٹ نے آر او اور ایپلنٹ ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔  جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔

Advertisement
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

  • 21 hours ago
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 3 days ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی  کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

  • 18 hours ago
لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 17 hours ago
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 3 days ago
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • 3 days ago
27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

  • 2 days ago
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 3 days ago
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • 3 days ago
پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ  جانیے

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

  • a day ago
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • 4 days ago
'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

  • a day ago
Advertisement