ہمارے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں ،خاندان کا تعاقب کیا جا رہا ہے ،عمر ایوب
عمر ایوب نے مزید کہا کہ آج ہری پور میں ایک گاڑی نے میرے 16 سالہ بیٹے کی گاڑی کو روکنے کی بھرپور کوشش کی


اسلام آباد: رہنما پی ٹی آئی عمرایوب نے نامعلوم افراد کی جانب سے ان کے بیٹے اور بھتیجے کا ڈرانے اور دھمکانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری فیملی کے افراد اور بچوں کو انتخابی مہم کے لیے ووٹرز کے پاس جانے کی اجازت نہیں ہے، کیا یہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہے؟ کیا ملک میں ایسے ہی الیکشن ہوتے رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایسے الیکشن کرانا تھا تو قوم کا پیسہ کیوں ضائع کیا بنا الیکشن کروائے ہی قوم کو ان کا وزیر اعظم بتا دیتے ۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ آج ہری پور میں ایک گاڑی نے میرے 16 سالہ بیٹے کی گاڑی کو روکنے کی بھرپور کوشش کی، میرا بیٹا بڑی مشکل سے گاڑی کے تعاقب سے باہر نکلا ،وہ میری انتخابی مہم کے لیے جا رہا تھا، میرے 18 سالہ بھتیجے کا نامعلوم افراد کی جانب سے پیچھا کیا گیا جو اپنے والد اور میرے لیے مہم چلا رہے ہیں۔
عمرایوب نے کہا کہ یہ وہ حالات ہیں جن میں پی ٹی آئی کے کارکن اور امیدوار عام انتخابات 2024 کی مہم چلا رہے ہیں، ہم اپنے ووٹرز تک نہیں پہنچ سکتے، ہمارے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں ، توڑ پھوڑ ہو رہی ہے ۔
رہنما پی ٹی آئی کے مطابق ہمارے کاغذات نامزدگی چھین کر پھاڑ دیے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں راجہ بشارت کے کاغذات نامزدگی چھین لیے گئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز کو اور اہل خانہ کو ہراساں کیا جاتا ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- ایک دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- ایک دن قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 2 گھنٹے قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 3 دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- ایک دن قبل
