عالمی اقتصادی فورم کے زیرِ اہتمام منعقدہ ’’ٹریڈ ٹیک ٹریلین ڈالر پرامس ‘‘کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی اس وقت پوری دنیا پر اثر انداز ہو رہی ہے


نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑنے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے لئے یکساں مواقع کی فراہمی ضروری ہے، ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہونے والی ترقی سے دنیا کا ہر خطہ مستفید ہوناچاہئے،ٹیکنالوجی کی مساوی تقسیم نہ ہونے سے تنازعات بڑھیں گے۔
عالمی اقتصادی فورم کے زیرِ اہتمام منعقدہ ’’ٹریڈ ٹیک ٹریلین ڈالر پرامس ‘‘کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی اس وقت پوری دنیا پر اثر انداز ہو رہی ہے ۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لئے یکساں مواقع کی فراہمی ضروری ہے، ڈیجیٹل اکانومی آنے والے دور میں اہمیت کی حامل ہو گی ، میری رائے میں جو معاملہ حل کرنے کی ضرورت ہے وہ معاشی مسابقت نہیں بلکہ سٹرٹیجک مسابقت ہے۔
انوارلحق کاکڑ نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہونے والی ترقی سے دنیا کا ہر خطہ مستفید ہوناچاہئے، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے نجی شعبہ کی حوصلہ افزائی ضروری ہے،تجارتی اور کاروباری چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے نجی شعبہ کو حکومت کی مدد کیلئے آگے آنا چاہئے، نجی اداروں کو کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے رائے عامہ ہموار اور اس سلسلہ میں اپنا مؤثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، ٹیکنالوجی کے شعبہ میں اس وقت جو ترقی ہو رہی ہے دنیا کے ہر خطہ کو اس سے مستفید ہونا چاہئے، وقت کے ساتھ مسائل کا حل ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ تیز رفتار ترقی کے لئے جدید ٹیکنالوجی پر انحصار کرنا ہو گا، سب کےلئے ٹیکنالوجی کا مساوی حصول یقینی ہونا چاہئے ، صحت کی خدمات سے لےکر سماجی شعبے تک اس کے اثرات پڑتے ہیں، ٹیکنالوجی کی صورت میں جب سٹرٹیجک مسابقت بڑھتی ہے تو اس سے ترقی یافتہ ممالک 21 ویں صدی میں سائنس کی ترقی سے زیادہ مستفید ہوتے ہیں۔

جے یو آئی کے سینئررہنما انتقال کر گئے،مولانا فضل الرحمان کا اظہار تعزیت
- ایک دن قبل

لاہور:نئے سال 2026 کیلئے پولیس کا سیکیورٹی پلان سامنے آگیا
- ایک دن قبل

اسلامی دنیا میں نئی پراکسی وار:سعودی عرب کا یمنی بندرگاہ پر کھڑے اماراتی جہازوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل
نیوزی لینڈ، آسٹریلیا میں سال 2026 کا آغاز ہوگیا
- 9 گھنٹے قبل

دیر، چترال جنوبی وزیرستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی
- ایک دن قبل
چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاولپور کے طلبہ وطالبات کا پاک فوج کے زیرِ اہتمام معلوماتی دور
- 10 گھنٹے قبل
پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 9 گھنٹے قبل
جھنگ میں یونیورسٹی بس اور مسافر وین میں تصادم میں 14 افراد ہلاک، 29 زخمی
- 7 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل
سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
- 9 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
وزیراعظم کی یواے ای صدرسے ملاقات، دو طرفہ تعلقات ،معاشی و دیگرامور پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، فی کلو کتنے کی ہو گئی؟
- 9 گھنٹے قبل










