بھاری مقدار میں منشیات برآمد ،10ملزمان گرفتار


راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف )نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 11 ملک گیر کارروائیوں میں 389 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 10 ملزمان گرفتارکر لیے۔
اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ باچا خان ایئرپورٹ پر ابو ظہبی جانے والے مسافر کے پیٹ سے 5 چرس بھرے کیپسولز برآمدکیے گئے۔ملتان ایئرپورٹ سے مسقط جانے والے دو مسافروں سے 250 گرام نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔جناح ایئرپورٹ کراچی پر دوحہ جانے والے مسافر سے 210 گرام آئس برآمدکی گئی ۔علامہ اقبال ایئرپورٹ پر ملائیشیا جانے والے مسافر سے 88 گرام ہیروئن برآمدکی گئی۔
ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل کراچی سے تھائی لینڈ بھیجے جانے والے کنٹینر سے 354400 نشہ آور گولیاں برآمدکی گئیں۔تیرہ اورکزئی کے قریب دو مختلف کارروائیوں میں210 کلو گرام چرس اور 7 کلوگرام افیون برآمدکی گئی۔آر سی ڈی روڈ حب کے قریب کے قریب دو ملزمان سے 91 کلو چرس برآمدکی گئی ۔
کوٹ عبد المالک انٹرچینج شیخوپورہ کے قریب ملزم سے 29 کلو گرام چرس اور 7 کلو گرام افیون برآمدکی گئی۔سونا خان چوک کوئٹہ کے قریب ملزم سے 18 کلو گرام آئس برآمدکی گئی۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ملزم سے 2 کلو گرام چرس برآمدکی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ تازہ ترین انسداد منشیات کارروائیوں میں مجموعی طور پر 10ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور 389 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی ۔ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 3 دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 2 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 2 دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 14 گھنٹے قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 4 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 4 دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 2 دن قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 4 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 18 گھنٹے قبل




