عمران خان کی توشہ خانہ ، 190 ملین پاؤنڈ کیسز میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
ہم نے تواس کا پراسس ہی دیکھنا ہے کہ ٹھیک ہوا ہے یا نہیں ، ہم نے یہ نہیں دیکھنا ٹرائل ادھرکریں یاجیل میں کریں، عدالت

.jpg&w=3840&q=75)
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیسز میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
عمران خان کی جیل ٹرائل کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اورجسٹس ارباب محمد طاہر نے کی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ دو نوٹیفکیشنز ہیں جنہیں ہم نے چینلج کیا ہے، ہماری ایک درخواست پرنمبرلگا ہے دوسری پرنہیں لگا۔ ریفرنس دائرہونے سے ایک ماہ پہلے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن کردیا گیا،عدالت قراردے چکی ہے جیل ٹرائل کیلئے عدالت سے آرڈرہونا چاہئیے۔ہائیکورٹ کے فیصلے میں جیل ٹرائل کے پیرا میٹرزواضح ہیں۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ نومبرکا نوٹیفکیشن ہے،اتنی دیربعد کیوں آئے ہیں ؟۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ 20 دسمبر کو ریفرنس عدالت میں دائرہوا، اس وقت ہمیں پتہ چلا، روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل چلا رہے ہیں۔
جسٹس میاں گل حسن نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ڈویژن بنچ نے21 نومبرکومختصرفیصلہ دیا جہاں سائفرٹرائل کالعدم ہوا تھا ،21 نومبر 2023 کوہمارا مختصر فیصلہ آگیا تھا۔ ہم نے کہا تھا کہ جیل ٹرائل سے متعلق جج کا کوئی آرڈرنہیں تھا ،آپ یہ کہہ رہے ہیں عدالت نے کیس میں جوڈیشل آرڈرنہیں کیا؟
لطیف کھوسہ نے کہا کہ بالکل اسی طرح ہوا ہے اورڈویژن بنچ کے مختصر فیصلے کے یہ ٹرائل شروع ہوا ، کیس کی سماعت کرنیوالے جج کی تقرری بھی قانون کے مطابق نہیں ہوئی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ ہم نے تواس کا پراسس ہی دیکھنا ہے کہ ٹھیک ہوا ہے یا نہیں ، ہم نے یہ نہیں دیکھنا ٹرائل ادھرکریں یاجیل میں کریں۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اس کے بعد بھی کوئی نوٹیفکیشن ہے ؟ اس پرلطیف کھوسہ نے بتایا کہ نہیں اس کے بعد کوئی نوٹیفکیشن موجود نہیں ، اس کیس میں جج کی جانب سے کوئی تجویزبھی نہیں ہے ،جج نے بھی نہیں کہا کہ سیکورٹی کی وجوہات پرجیل ٹرائل کریں۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ مختصر فیصلہ توہمارا موجود تھا جوڈیشل آرڈرتھا وہ دیکھ سکتے تھے. عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

خیبرپختونخوا صوبائی حکومت کی نا اہلی کے باعث پارا چنار بنیاد ی سہولتوں سے محروم
- 6 hours ago

وفاقی حکومت کا کسانوں کو 300ارب کے بلاسود قرضے دینے کا اعلان
- 6 hours ago

وویمنر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 7 hours ago

شوبز حلقوں میں جوش، عون علی خان نئی فیچر فلم "ریڈ لائن" کا حصہ بن گئے
- 6 hours ago

اسحاق ڈارکا سعودی وزیر خارجہ سے ا ٹیلیفونک رابطہ،امریکہ،ایران مذاکرات کا خیرمقدم
- a day ago
.jpg&w=3840&q=75)
اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا پیشرفت پر اطمینان کا اظہار
- 9 hours ago

ملک میں معاشی استحکام آ چکا، حکومت نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کیا ہے،عطا تارڑ
- 7 hours ago

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کےاحتجاج پرآزاد کشمیرکےعوام کا شدید ردعمل
- 6 hours ago

امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدے کی اہم شقیں سامنے آ گئیں
- 9 hours ago

چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کی پنجاب یونیورسٹی کے فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
- a day ago

افغانستان میں موجود دہشت گرد پورے خطے کیلئے بڑا خطرہ ہے،دی ڈپلومیٹ
- 9 hours ago

سینیٹ کا اجلاس پیر کو طلب، پانچ نکاتی ایجنڈا جاری
- 7 hours ago









