Advertisement
پاکستان

دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ پاکستان کی سالمیت و خودمختاری کیلئے ناگزیر ضرورت ہے، پی ٹی آئی

پاکستان کسی بھی بیرونی جارحیّت کا موزوں ترین انداز میں جواب دینے کا مکمل حق محفوظ رکھتا ہے، ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 18th 2024, 9:21 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ  پاکستان کی سالمیت و خودمختاری کیلئے ناگزیر ضرورت ہے، پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ایرانی حدود میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر افواجِ پاکستان کے فضائی حملے پاکستان کی دفاعی افواج کا حق اور پاکستان کی سالمیت و خودمختاری کیلئے ناگزیر ضرورت قرار  ہے۔

ترجمان پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری، سالمیت اور سلامتی سب سے مقدّم اور ناقابلِ تسخیر و مفاہمت ہے،پاکستان کسی بھی بیرونی جارحیّت کا موزوں ترین انداز میں جواب دینے کا مکمل حق محفوظ رکھتا ہے،پاکستان تحریک انصاف قومی وقار اور ملکی سلامتی و سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ کئے بغیر بیرونی اقوام خصوصاً ہمسایہ ممالک سے باہمی امن و احترام پر مبنی تعلّقات کی علمبردار رہی ہے،۔

پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان کے ویژن اور سیاسی فلسفے کی رو سے تنازعات کے مؤثر اور دیرپا حل کیلئے تصادم کی بجائے باہمی روابط  اور گفت و شنید ہی کو موزوں ترین اور مہذّب راستہ سمجھتے ہیں۔امید ہیں کہ ایران سرکار معاملات کو مزید تلخیوں اور کشیدگی کی جانب لے جانے کی بجائے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گی اور جارحیّت پر اصرار کی بجائے امن کو مقدّم رکھا جائے گا۔

ترجمان تحریک انصاف  کا مزید کہنا ہے کہ دہشتگردی سمیت تمام توجّہ طلب امور پر معاملات کو دوطرفہ سرکاری اور سفارتی اسباب و ذرائع سے حل کیا جانا چاہئے اور علاقائی امن و سلامتی کو ترجیح دی جانی چاہئے،کسی بھی نوعیّت کی بیرونی جارحیّت کے مقابلے یا تدارک کیلئے پاکستان تحریک انصاف پوری طرح اپنی دفاعی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

Advertisement
غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

  • 13 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

  • 8 گھنٹے قبل
ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

  • ایک دن قبل
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

  • 8 گھنٹے قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 15 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی  کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

  • 2 دن قبل
'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

  • 3 دن قبل
لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 دن قبل
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

  • 2 دن قبل
اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

  • 8 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

  • 2 دن قبل
پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

  • ایک دن قبل
Advertisement